دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا
نئی دلی/۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قازقستان کے صدر مسٹر کسیم جومارٹ توکایف کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔صدر توکایف نے وزیر اعظم کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوری مشق کے کامیاب انعقاد اور مسلسل تیسری بار تاریخی طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے پرتپاک استقبال کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم نے آستانہ میں ہونے والے ایس سی او سربراہی اجلاس کی کامیابی کے لیے ہندوستان کی مکمل حمایت سے آگاہ کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ قازقستان کی قیادت علاقائی تعاون کو آگے بڑھانے میں بہت زیادہ تعاون کرے گی۔دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔














