نئی دلی/ انتخابی معاملات پر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی توسیع کے مواقع تلاش کرنے کے لیے، ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے بدھ کو بھوٹان میں بھوٹان کے چیف الیکشن کمشنر داشو سونم ٹوپگے کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کی۔یہ بات چیت ڈیموکریسی ہاؤس، تھمپو، بھوٹان میں ہوئی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ایک سرکاری پریس ریلیز کے مطابق، چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کا بھوٹان کا دورہ تقریباً ایک دہائی کے بعد ہوا، بھوٹان کے چیف الیکشن کشنر کی دعوت پر دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیےیہ دورہ منعقد ہوا تھا۔ دورے کے دوران چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے بھوٹان کے وزیر اعظم ا لیونچھین ڈاکٹر لوٹے شیرنگ سے ملاقات کی۔ بھوٹان کے ساتھ ہندوستان کی دوستی کے گرمجوشی کے رشتوں کو برقرار رکھتے ہوئے، دونوں الیکشن کمیشنوں کے درمیان بہترین تعاون اور شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا، اور اسے مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ بھوٹان کے وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں چیف الیکشن کمشنر شری راجیو کمار کا بھوٹان کے الیکشن کمیشن کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کی حمایت اور تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا اور الیکشن کمیشن بھوٹان کو دی جانے والی اہمیت کا ذکر کیا جو ان کی جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے اہم ہے۔ سی ای سی شری کمار نے بھوٹان کے وزیر اعظم کو انتخابی نظم و نسق کے میدان میں تحقیق، آئی سی ٹی اور تربیت پر دونوں الیکشن کمیشن کے درمیان تعاون کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا۔بات چیت کے دوران، ہندوستان اور بھوٹان کے سی ای سی نے انسانی وسائل کی ترقی، تحقیق اور تربیت اور انتخابی انتظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تکنیکی ترقی سے فائدہ اٹھانے پر مزید تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ سرکاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ بھوٹان کے الیکشن کمیشن کے الیکشن کمشنر، داوا تنزین اور مسٹر یوگین چیوانگ، سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر، ای سی آئی شری نتیش ویاس بھی بات چیت کے دوران موجود تھے۔سی ای سی راجیو کمار نے تھمپو میں ہندوستانی برادری کے ارکان سے بھی بات چیت کی۔ بھوٹان میں ہندوستانی سفارت خانے نے ایک ٹویٹ میں ذکر کیا ہے کہ بات چیت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے ہندوستانی جمہوریت کی طاقت اور متحرک ہونے کی نشاندہی کی،الیکشن کمیشن آف انڈیا انتخابی عمل میں ووٹر کی شرکت کو بڑھانے اور انتخابات کے آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔انہوں نے ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان کو این آر آئی کے حقوق اور انتخابی قوانین کے تحت دستیاب عمل کے بارے میں بھی بتایا اور ہندوستانی انتخابی نظام بشمول شہریوں، سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور انتخابی مشینری کے لیے مختلف تکنیکی اقدامات کی تفصیل سے وضاحت کی۔میٹنگ کے دوران، تھمپو میں این آر آئی کمیونٹی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے درخواست کی کہ وہ بھارت میں انتخابات کے دوران بھوٹان میں ہندوستانی سفارت خانے کے ذریعے ووٹنگ کی سہولت فراہم کرنے پر غور کرے۔














