مقبول ٹیلی ویڑن شو ‘نیلی چھتری والے’ کے اداکار متھیلیش چترویدی کا 67 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے۔مشہور ٹیلی ویڑن شو’نیلی چھتری والے’، ‘کوئی مل گیا’ اور ‘ریڈی’ جیسی فلموں میں کام کرنے والے تجربہ کار اداکار متھیلیش چترویدی کا انتقال ہوگیا ہے۔ اطلاع کے مطابق ‘ متھیلیش چترویدی کا 3 اگست کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا۔ ان کے داماد آشیش نے بھی فیس بک پر ایک جذباتی نوٹ شیئر کرکے موت پر سوگ کا اظہار کیا۔جمعرات کی صبح فلمساز ہنسل مہتا نے انسٹاگرام پر یہ افسوسناک خبر شیئر کی ہے۔ہنسل مہتا نے اداکار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘آپ کی روح کو سکون ملے۔ واضح رہے کہ متھیلیش نے ہنسل مہتا کی سال 2020 میں آئی مقبول ویب سیریز ‘اسکیم 1992’ سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر قدم رکھا تھا۔ اس میں پرتیک گاندھی، شریا اور ستیک کوشک کے ساتھ متھیلیش چترویدی اہم کردار میں تھے۔آ