جن اوشدھ کا مطلب معیاری جنرک ادویات سستی قیمتوں پر ۔ان مراکز میں لوگوں کو معیاری ادویات اور سرجیکل اشیاءسستی قیمت پر دستیاب ہوسکتی ہیں اور مریضوں کوان کے لئے بہت کم قیمتیں ادا کرنا پڑ سکتی ہیں ۔جہاں تک صحت کا تعلق ہے اس کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نا ممکن ہے ۔مریض کو شفایا ب ہونے کے لئے خواہ کتنی ہی بھاری رقم خرچ کرنا پڑ سکتی ہے وہ خرچ کرتا ہے چاہئے اسے قرض بھی کیوں نہ لینا پڑے لیکن اب وزیر اعظم مودی نے کچھ عرصے سے جنرک ادویات کو عام کرنے کا جو بیڑہ اٹھایا ہے اس سے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو کافی فایدہ مل سکتا ہے ۔اب ملک میں اور جموں کشمیر میں بھی جگہ جگہ جن اوشدھ یعنی ادویات کی دکانیں کھول دی گئی ہیں جہاں لوگوں کو سستی لیکن معیاری ادویات دستیاب ہیں ۔لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ابھی بھی بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ادویات معیاری نہیں ہوتی ہیں کیونکہ ان کی قیمتیں بہت کم ہیں ۔لیکن ان لوگوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ جنرک ادویات معیاری ہوتی ہیں کیونکہ جو ہم عام ادویات اونچے داموں خریدتے ہیں لیکن ویسی ہی معیاری ادویات سرکاری سیکٹر میں کم داموں پر بنائی جاتی ہیں جن پر ٹیکسوں وغیرہ کی چھوٹ دی جاتی ہے ۔وزیر اعظم خود چاہتے ہیں کہ ان ادویات کو عوام میں مقبول بنایا جاے اور اس عام تصور کو ختم کیا جانا چاہئے کہ کم قیمت والی جنرک ادویات ناقص یا معیاری نہیں ہوتی ہیں ۔سرکردہ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ جنرک ادویات عمدہ ،زود اثر ،معیاری اور اعلیٰ درجے کی ہوتی ہیں جن کو استعمال کرنے سے نہ صرف مریض شفایاب ہوجاتا ہے بلکہ اس کو یہ ادویات انتہائی کم قیمتوں پر دستیاب ہونگی جب کہ یہی دوائیاں جو عام دکاندار بیچتے ہیں کے لئے بہت زیادہ قیمتیں وصول کی جاتی ہیں ۔ ادھر جن اوشدھ مراکز پر خواتین کے لئے سینٹری نیپکین بھی دستیاب ہونگی ۔لوگوں کو یہ بات جان لینی چاہئے کہ وزیر اعظم نے غریب طبقوں کے لئے جنرک ادویات سستے داموں پر بازاروں میں لانے کے لئے جو اقدامات کئے ہیں اس کے لئے ان کی سراہنا کی جارہی ہے ۔کیونکہ آج کل بیمار پڑنا بھی اس وجہ سے کافی مشکل ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ مریضون کو ادویات پر بھاری خرچہ اٹھانا پڑتا ہے لیکن اب جنرک ادویات سے مریض کافی کم قیمتوں پر معیاری ادویات خرید کر استعمال کرسکتا ہے جس سے وہ شفایا ب ہوسکتا ہے ایسے ہی ایک سو آٹھ مراکز کا وزیر اعظم افتتاح کرنے جارہے ہیں جو کشمیر ی عوام کے لئے باعث اطمینان اقدام قرار دیا جاسکتا ہے ۔