شمالی اور وسطی کشمیر میں موسلا دھار بارشیں، مزید بارشوں کا امکان
اہل وادی کو ہفتے کے روز شدید گرمی سے اُس وقت راحت ملی جب رحمت باراں کا نزول ہوا۔ ہفتے کی سہ پہر کو موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی شمالی و جنوب میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس وجہ سے شدید گرمی سے لوگوں کو راحت ملی ہے۔ نمائندے نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے پٹن ، بارہ مولہ اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں شاہرائیں ستی سر میں تبدیل ہوئی۔ نمائندے نے بتایا کہ بارشوں کے نتیجے میں لوگوں کو گرمی سے قدرے راحت ملی۔ جنوبی اور وسطی کشمیر کے علاقوں میں بارشیں ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے جبکہ شہر سری نگر میں بھی بارشوں کے نتیجے میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔نمائندے نے پٹن سے اطلاع دی ہے کہ وہاں پر موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں لوگوں کو عبور و مرور میں دقتیں پیش آئی ۔ انہوں نے بتایا کہ قریباً ایک گھنٹے تک طوفانی بارشوں کے نتیجے میں لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے۔ دریں اثنا محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکے سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم کی یہی صورتحال جاری رہنے کی توقع ہے۔ادھر وادی میں مطلع ابر آلود رہنے کے باوجود بیشتر مقامات پر شبانہ درج حرارت معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے۔