Daily Aftab
9 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(عارضی ملازمین کی مستقلی کا معاملہ اور محکمہ تعلیم کے حکام کی غفلت شعاری)

by Online Desk
26 جولائی 2022
A A
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے مختلف محکموں میں کام کرنے والے 35702عارضی ملازمین کی مستقلی کا اصولی طور پر اعتراف کرتے ہوے کہا کہ ان عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے البتہ یہ نہیں بتایا گیا کہ اس بارے میں کب حتمی فیصلہ کیا جاے گا۔تقریباًدس دس پندرہ پندرہ برسوں سے مختلف محکموں میں کام کرنے والے ملازمین بار بار اپنی مستقلی کے حوالے سے احتجاج کرچکے ہیں اور حکومت کو بھی زبانی اور تحریری طور پر اس بات کی یاد دہانیاں کروائی گئیں کہ ان عارضی ملازمین کو مستقل کیا جاے ۔ان ملازمین نے بتایا کہ ان میں سے بیشتر عمر کی اس حد کو پار کرگئے ہیں جو حصول نوکری کے لئے مقرر کی گئی ہے جبکہ بہت سے شادی شدہ ہیں اور بال بچے والے ہیں اگر ان کو مستقل نہیںکیا گیا تو ان کا مستقبل تباہ ہوجاے گا اور اس کے ساتھ ہی ان کا پریوار بھی تنگ دستی کی لپیٹ میں آسکتا ہے بشرطیکہ حکومت ان کی مستقلی کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرلے ۔اب تک متعدد مرتبہ حکومت ان عارضی ملازمین کے بارے میں وعدے کرتی رہی لیکن اب اس بار ایک مقامی خبررساں ایجنسی کے مطابق حکومت نے ان عارضی ملازمین کی مستقلی کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے ۔تاکہ جن محکموں میں یہ ملازمین کام کرتے ہوں ان دفاتر میں افرادی قوت میں اضافہ ہوسکے ۔اس خبررساں ایجنسی نے سرکاری ذرایع کے حوالے سے بتایا کہ یہ عمل تین ماہ کے اندر اندر مکمل کیاجاے گا۔جہاں تک سرکار کے اس حکمنامے کا تعلق ہے تو اس پر عارضی ملازمین نے اگرچہ اطمینان کا اظہار کیا ہے لیکن اس کے ساتھ یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ ماضی میں بھی متعدد مرتبہ حکومت کی طرف سے یقین دہانیاں کروائی گئیں کہ عارضی ملازمین کو مستقل کیا جاے گا لیکن اب تک اس بارے میں کوئی حکمنامہ جاری نہیں کیاگیاتھا لیکن اب جبکہ باضابطہ حکمنامہ جاری کیا گیا اس سارے عمل کو جلدی پُر کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ادھر اسی طرح کئی ہزار انچارج ہیڈ ماسٹرس نے انکشاف کیا ہے کہ عرصہ دس بارہ برسوں سے ان کی کنفرمیشن نہیں کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں وہ انتہائی مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ایک جانب حکومت دعوے کررہی ہے کہ سرکاری ملازمین کے مسایل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاینگے لیکن عرصہ دس بارہ برسوں سے انچارج ہیڈ ماسٹروں کو ٹرخایا جارہا ہے ۔سرینگر میں احتجاج کرنے والے انچارج ہیڈ ماسٹرس نے کہا کہ گذشتہ بارہ برسوں کے دوران بہت سے ہیڈ ماسٹر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہین جبکہ ان میں سے بیشتر ملازمت سے سبکدوش ہوچکے ہیں اسلئے اب جلد از جلد اس سلسلے میں احکامات صادر کئے جانے چاہئے ۔تاکہ ان سبکدوش ملازمین کی مالی معاونت ہوسکے ۔محکمہ تعلیم کے اعلی حکام صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلارہے ہیں اسلئے انہون نے ایل جی سے اپیل کی ہے کہ انچارج ہیڈماسٹرس کے لئے کنفرمیشن کے احکامات صادر کئے جائیں ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
کورونا کے 1800 سے زیادہ نئے معاملے درج

کورونا وائرس کی وبا کے فعال معاملات میں کمی
مجموعی تعداد کم ہو کر 147512 ہو گئی ، ہفتہ وار شرح 4.53 فیصد

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(عارضی ملازمین کی مستقلی کا معاملہ اور محکمہ تعلیم کے حکام کی غفلت شعاری)

26 جولائی 2022
 وزیر خارجہ جے شنکر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیلئے کویت کے ولی عہد سے ملاقات کی
بین اقوامی

 وزیر خارجہ جے شنکر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیلئے کویت کے ولی عہد سے ملاقات کی

18 اگست 2024
ملک میں کووڈ19کی صورتحال میں بتدریج بہتری ، اموات کی گھٹ رہی ہیں
تازہ ترین خبریں

بھارت میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں مسلسل اضافہ

18 ستمبر 2021
کینیا میں سڑک حادثے میں 30 مسافر ہلاک
تازہ ترین خبریں

کینیا میں سڑک حادثے میں 30 مسافر ہلاک

25 جولائی 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d