نیروبی، ۵۲جولائی (یو این آئی/زنہوا) کینیا کے تھرکا نیتی میں ایک ہائی وے کے کنارے ایک بس دریا میں گرجانے سے کم از کم 30 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ایسٹرن ریجنل پولیس کمانڈر رونو بونی نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کی شام کو میرو شہر سے ساحلی شہر ممباسا جانے والی بس میرو نیروبی ہائی وے سے تقریباً 40 میٹر نیچے نیتھی ندی میں گر گئی۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ حادثہ بس کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا کیونکہ بس بہت تیز رفتاری سے چل رہی تھی۔ بس کا ملبہ بلیک اسپاٹ کے نزدیک پہاڑی پر بکھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے ۔تھرکا نیتی کا¶نٹی ریسکیو ٹیم کے منیجر ایلکس موگامبی نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔اس سے قبل 8 جولائی کو نیروبی-ممباسا ہائی وے پر ایک حادثے میں 20 سے زائد مسافر ہلاک ہو گئے تھے ۔