جموںوکشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے متعدد عوامی وَفود اور اَفراد نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر سے ملاقات کی اوراُنہوں نے اَپنے مسائل اور مطالبات مشیر موصوف کو گوش گزار کئے۔دوران تبادلہ خیال عوامی وَفود او راَفراد نے مشیرراجیو رائے بھٹناگر کے ساتھ اَپنے علاقوں سے متعلق کئی ترقیا تی مسائل اُٹھائے اور ان کے فوری ازالے کا مطالبہ کیا۔کارپوریشن میں دورانِ سروس اِنتقال کئے جانے والے جے کے پی سی سی ملازمین کے رشتہ داروں کے ایک وفد نے مشیر موصوف سے ملاقات کی اور کارپوریشن میں ایس آر او ۔43 کے زیر اِلتوا¿ مقدمات کا معاملہ اُٹھایا۔ ایس آر او ۔43کے تحت تقرری کے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔اِسی طرح شوپیان ، قاضی گنڈ ، کوکر ناگ ، کپواڑہ ، گاندربل ، سوپور اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے وفود اور اَفراد نے بھی لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر کے ساتھ کئی مسائل اُٹھائے۔مشیر موصوف نے عوامی وفود اور اَفراد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اِنتظامیہ نے عوامی خدمات کی فراہمی کے طریقہ¿ کار کو مضبوط کیا ہے اور عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد خدمات کو آن لائن کیا گیا ہے ۔ اُنہوں نے وفود اور اَفراد کو مشورہ دیا کہ وہ اَپنے مسائل کے بروقت نمٹانے کے لئے آن لائن سروس میکانزم کو بروئے کار لائیں۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے عوامی وفود اور اَفراد کو یقین دِلایا کہ جائز مسائل اور مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔