منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے اونتی پورہ پولیس نے کھر یو علاقے میں نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے ا کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ بر آمد کیا ۔ معمول کے مطابق ناکہ چیکنگ پر پولیس اسٹیشن کھر یو کی پارٹی نے حنفیہ پبلک اسکول کے نزدیک ایک منشیات فروش سمیر احمدبٹ ولد علی محمد بٹ ساکن ووئین پانپورہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 300 گرام چرس برآمد کئے۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کھریو نے متعلقہ دفعات کے تحت کےس ایف ائی آر نمبر 51/2022 کو درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ کمیونٹی ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے آس پاس کے منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی یا دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔