Daily Aftab
16 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

کشمیر میں سیاحت ،پارلیمنٹ میں وزیر سیاح کا بیان

by Online Desk
24 مارچ 2022
A A
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

وادی میں سیاحت کو بڑھاوا دینے کے لئے مرکزی سرکار کی کوششوں کے ساتھ ساتھ ایل جی انتظامیہ بھی اس معاملے میں مرکز کو بھر پور تعاون دے رہی ہے ۔اس بات کا انکشاف مرکزی وزیر سیاحت جے کشن ریڈی نے رواں پارلیمنٹ سیشن کے دوران کیا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اگلے تین ماہ کے لئے کسی ہوٹل میں کمرہ دستیاب نہیں ہوسکتا ہے یعنی کسی بھی ہوٹل میں کمرہ خالی نہیں ہوگا بلکہ سب کمرے ابھی سے بُک ہیں ۔انہوں نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ زیادہ سے زیادہ سیاح وادی کی سیر کرکے اس خوبصورت خطے کی دلکشی کا بذات خود نظارہ کرنا چاہتے ہیں ۔سرکار کی طرف سے وادی میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کیا کچھ کیا جارہا ہے ؟کے سوال کے جواب میں جے کشن ریڈی نے بتایا کہ سرینگر میں نایٹ فلایٹس یعنی شبانہ پروازیں بھی چلائی جارہی ہیںتاکہ سیاحوں کو سرینگر پہنچنے کے لئے کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 370ہٹانے کے بعد مرکزی سرکار کشمیر میں سیاحت کو بڑھا وا دینے کے لئے خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں سیاحت کے شعبے میں مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں اس شعبے میں ہم آگے بڑھ رہے ہیں ۔اس کی مزید وضاحت کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ اس ماہ جموں کے لئے 322پروازیں چلائی جاینگی جبکہ سرینگر کے لئے 512پروازیں چلانے کا منصوبہ ہے اور اس ماہ کے آخری ہفتے سے ان پروازوں کو چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ادھر سرینگر میں شہر ی ہوابازی سے متعلق محکمے کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ 27مارچ سے سرینگر سیکٹر کے لئے اضافی تیس اڑانےں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سیاحوں کے بڑھتے ہوے رش سے نمٹا جاسکے ۔وزیر موصوف نے کہا کہ حال ہی میں یہاں جو خلیجی ملکوں کا وفد وارد ہواتھا ا س سے بھی بین الاقوامی سیاحت کو بڑھاوا دینے میں مدد مل سکتی ہے ۔وزیر سیاحت کے کشمیر میں سیاحت کے حوالے سے اس بیان کو مثبت قرار دیا جارہا ہے کیونکہ کئی برسوں کے ناکام سیاحتی سیزن کے بعد اب ایسا لگتا ہے کہ اس سال کا سیاحتی سیزن ہر حال میں کامیاب ہوسکتا ہے ۔اس کے لئے سرکار کافی کام کررہی ہے ۔یہاں موجودہ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ روایتی سیاحتی مقامات کے علاوہ نئی نئی جگہوں کو سیاحتی مقامات کے بطور متعارف کروائیں تاکہ جو سیاح پہلے یہاں آے ہیں وہ ان نئی جگہوں کی بھی سیر کرسکیں۔روایتی سیاحتی مقامات کو مزید جاذب نظر بنانے کے لئے اقدامات کرنے چاہئے اور امیوزمینٹ پارکوں کو قایم کرنے سے محکمہ سیاحت کو بہت زیادہ آمدن حاصل ہوسکتی ہے ۔جس طرح ٹیولپ گارڈن کو مزید جاذب نظر بنانے کئے اس میں پندرہ لاکھ پودے لگائے گئے اسی طرح روایتی مقامات یعنی باغوں وغیرہ میں بھی ایسی چیزیں متعارف کی جانی چاہئے جو زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو ان باغوں کی سیر کی جانب اپنی طرف کھینچ سکیں۔اس کے علاوہ اور سب سے زیادہ ضروری ہے کہ آبی ذخائیر کی شان رفتہ بحال کی جاے کیونکہ پانی کے بغیر کسی بھی جگہ کی خوبصورتی کو برقرار نہیں رکھا جاسکتا ہے ۔پانی ہی ہر جگہ کی کشش کا سبب بنتا ہے اسلئے جب آبی ذخائیر کو بحال کیا جاے گا تو ا س سے زیادہ سے زیادہ سیاح وادی کی سیر کرنے کے لئے آسکتے ہیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
نیپال میں بس ندی میں گرنے سے 23 افراد کی موت، 16 زخمی، راحت بچاو کا کام جاری

دوبچوں سمیت 6افراد لقمہ اجل 25سے زائد زخمی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(تعلیمی ادارے کھولنے کا مثبت فیصلہ)
ادارتی

کشمیر میں سیاحت ،پارلیمنٹ میں وزیر سیاح کا بیان

24 مارچ 2022
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
پمبئی اور گوپال پورہ کولگام میں تصادم آرائیاں ، 5عسکریت پسند جاں بحق
تازہ ترین خبریں

بفلیار میں فوجی اہلکاروںکی ہلاکت کے تیسرے روز بھی تلاشی مہم جاری رہی

23 دسمبر 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(نشاط کے قریب چنار زار کا قیام)

10 اگست 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d