Daily Aftab
25 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(صحت شعبے کو جدید طرز پر استوار کرنے کی ضرورت)

by Online Desk
14 مارچ 2022
A A
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

وادی میں شعبہ صحت عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر رہا ہے کیونکہ صرف ڈاکٹروں کی موجودگی سے ہی بیمار صحت یاب نہیں ہوسکتے ہیںبلکہ اس کے لئے مکمل ڈھانچے کی ضرورت ہوتی ہے یعنی نیم طبی عملہ ،مناسب اور جدید ساز و سامان ،سائینسی آلات ،جدید طرز کی عمارت جس میں سب سہولیات میسر ہوں کا ہونا بھی ضروری ہے ۔لیکن افسوس یہاں کا نظام اس حد تک بگڑا ہوا ہے کہ شعبہ صحت کو نظر انداز کیا جارہا ہے یا اس کے لئے لوازمات کو پورا کرنے میں غفلت شعاری کا مظاہرہ کیاجارہا ہے ۔ اگر کسی دوسرے شعبے میں ایسا کیا جاتا تو اس سے انسانی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا لیکن یہاں سوال انسانی جانوں کا ہے جس کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔گذشتہ دنوں وادی کا واحد ہڈیوں اور جوڑوں کا ہسپتال آگ کی واردات میں خاکستر ہوا ہے ۔لیکن ابھی تک اس کے متبادل کا انتظام نہیں کیاجاسکا ہے ۔ایمرجنسی شعبہ ابھی تک ٹھپ ہے صرف عارضی طور پر اوپی ڈی کا انتظام کیا گیا ہے ۔ایک مقامی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2014کے سیلاب کے بعد عالمی بینک نے ہسپتال کی پرانی عمارت کو غیر محفوظ قرار دیا تھا اور جہلم توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ کے تحت 120بستروں پر مشتمل ہسپتال کی نئی عمارت کے لئے رقومات بھی واگذار کئے لیکن ہسپتال ابھی تک تعمیر نہیں کیا جاسکا ہے اور ہسپتال کی عمارت تعمیر کرنے والی کمپنی ڈیڈ لائین دینے کے باوجود ابھی تک اس کی تعمیر مکمل نہیں کرسکی ہے حالانکہ ورلڈ بنک نے اس کے لئے 38کروڑ کی خطیر رقم واگذار کرلی ہے ۔اس بلڈنگ پر سال 2019جولائی میں کام شروع کیا گیا لیکن سست رفتاری کے باعث ابھی تک اس کی تعمیر مکمل نہیں ہوسکی ہے ۔اب کہا جارہا ہے کہ دسمبر میں اس کی تعمیر مکمل ہوگی ۔لیکن ابھی تک اس بارے میں وثوق سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے ۔جب ہم باہر کے ملکوں کی طرف دیکھتے ہیں تو وہاں شعبہ صحت کو ہر معاملے مین ترجیح دی جارہی ہے اگر ہسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہوچکی ہوتی تو گذشتہ ایام میں آتشزدگی کے نتیجے میں جو حال بیماروں کا ہوا ہے وہ نہیں ہوتا اور ہسپتال کا پورا نظام برقرار رہتا ۔بہر حال اسی طرح بمنہ میں جو زنانہ ہسپتال تعمیر کیا جارہا ہے اس میں بھی تیزی نہیں لائی جارہی ہے جب اس کی حد سے زیادہ ضرورت ہے کیونکہ پوری وادی بلکہ بانہال سے بھی حاملہ خواتین کو لل دید ہسپتال ریفر کیاجاتا ہے ۔نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ اس ہسپتال پر حد سے زیادہ بوجھ ہے اور اگر بمنہ کا زنانہ ہسپتال تیار ہوجاتا تو اس ہسپتال پر بوجھ کم ہوجاتا اور ڈاکٹر وں اور نیم طبی عملے کو بھی راحت ملتی کیونکہ انہیں لل دید ہسپتال میں زیادہ مریضوں کی وجہ سے کافی بوجھ پڑ جاتا ہے متعدد مرتبہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی گئی تھی کہ ضلع ہسپتالوں میں اس قدر جدید سہولیات میسر رکھی جائیںتاکہ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ ،صدر ہسپتال اور لل دید ہسپتال پر بوجھ نہ پڑ سکے کیونکہ ان تینوں ہسپتالوں پر اضلاع سے ہی مریضوں کو ریفر کیا جاتا ہے اگر ضلع سطح پر صحت شعبے کو جدید طرز پر استوار کیاجاتا یعنی سپیشلسٹ ڈاکٹروں کے علاوہ لازمی ساز و سامان وغیرہ نصب کیاجاتا تو ہمارے سب سے بڑے تین ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوجاتا ۔اسلئے صحت شعبے کے لئے بھر پور بجٹ مختص رکھا جانا چاہئے تاکہ مریضوں کو راحت مل سکے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
بٹہ مالو سرینگر میں آگ کی بھیانک واردات

بٹہ مالو سرینگر میں آگ کی بھیانک واردات

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(صحت شعبے کو جدید طرز پر استوار کرنے کی ضرورت)

14 مارچ 2022
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(فضائی آلودگی پھیلانے سے اجتناب لازمی)

14 اپریل 2022
پروپیگنڈا پھیلانے کے الزام میںآٹھ یوٹیوب چینلوں پر پابندی
تازہ ترین خبریں

پروپیگنڈا پھیلانے کے الزام میںآٹھ یوٹیوب چینلوں پر پابندی

18 اگست 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d