Daily Aftab
31 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(ہوا کا معیار بہتر بنانے کیلئے لوگوں کا تعاون)

by Online Desk
08 فروری 2022
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

نیشنل ائیر کلین پروگرام کا مقصد ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانا اور گاڑیوں اور صنعتی اداروں سے نکلنے والے دھوئیں کو کم کرنے کے لئے اقدامات کرنا ہے تاکہ ہوا کا معیار بہتر بنایا جاسکے ۔گذشتہ کئی برسوں سے دہلی میں ہوا کا معیار اس قدر پست تھا کہ وہاں چھاتی کے امراض میں مبتلا افراد کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھ گئی جبکہ اس کا اثر زراعت پر بھی پڑا ۔اسی طرح اگر یہاں ہوا کا معیار پست رہا تو اس کا براہ راست اثر یہا ں کے لوگوں کی صحت کے علاوہ زراعت پر بھی پڑ سکتا ہے چنانچہ حکومت نے اس مقصد کے لئے بہت سے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ہوا کا معیار بہتر سے بہتر بنایا جاسکے ۔اس سے قبل اور آج بھی یہ بات دہرائی جاتی ہے کہ جب حکومت ایسے فلاحی پروگرام دردست لیتی ہے تو اس وقت تک ان کی کامیابی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی ہے جب تک لوگ اس معاملے میں حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کرینگے ۔اس لئے لوگوں کو چاہئے کہ اس حوالے سے حکومت کی جو بھی گائیڈ لائینز ہوں ان پر من و عن عمل کریں۔ان ہی دنوں ڈپٹی کمشنر سرینگر کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سرینگر ضلع میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے شروع کئے گئے پانچ کروڑ روپے کے سٹی سپیسفک ایکشن پلان کی پیش رفت کا جائیزہ لیا گیا ۔میٹنگ میں سڑکوں پر دھول کی باضابطہ صفائی کے لئے ڈسٹنگ اور ویکیوم کلیننگ گاڑیوں کی خریداری ،جیٹ واشر واٹر سپرے اور سڑکوں پر فواروں کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی ٹاوروں کی تنصیب اور ائیر کوالٹی مانٹیرنگ سسٹم کو نصب کرنا شامل ہے ۔ان کاموں کے لئے ٹنڈرنگ کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی اور گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں اور صنعتی اداروں کی چمنیوں سے بھی جو دھواں نکل رہا ہے اسے کم کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔کچھ برس قبل حکومت نے یہاں موسم خزان میں جب چنار کے پتے گرتے ہیں تو کچھ لوگ ان کو ایک جگہ جمع کرکے ان کو کویلہ بنانے کے لئے جلاتے تھے یا درختوں سے گرنے والی شاخوں اور پتوں کو گھروں کے آنگن یا صحنوں میں جلاتے تھے اس سے بھی ہوا کا معیار گرتا تھا اگرچہ حکومت نے اس طرح کے عمل پر روک لگائی تھی لیکن اب بھی مختلف مقامات پر چنار کے پتے جلانے سے لوگ احتراز تو کرتے ہیں لیکن گھروں میں پتے اورپتلی ٹہنیاں جلانے میں کوئی کمی نہیں آئی ہے ۔سرینگر میونسپلٹی کی طرف سے اگرچہ ایسا کرنے والے گھر مالکاں کو انتباہ کیا گیاتھا لیکن لوگوں نے اس پر کم ہی عمل کیا ۔اب کوشش یہ ہونی چاہئے کہ گاڑیوں کی پولیوشن چکنگ میں اضافہ کیا جاے اور کارخانہ داروں کو اس وقت بتایا جاے کہ وہ ان کارخانوں سے نکلنے والے دھوئیں میں کمی لانے کے لئے بہتر مشینری نصب کئے جائیں تاکہ ہوا کا معیار بہتر بن جاے اور لوگوں کو اس بارے میں کسی قسم کی کوئی تکلیف برداشت نہ کرنا پڑے ۔حکومت نے اب ای رکشا اور ای گاڑیاں چلانے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ ایک مستحسن قدم قرار دیا جارہا ہے ۔اس سے فضائی آلودگی پر قابو پانے میں مدد دی جاسکتی ہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
وادی میں 26دسمبر کی شام سے مزید برفباری کی پیشگوئی

وادی کے بالائی علاقو میں ہلکی برف باری اور بارش

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(ہوا کا معیار بہتر بنانے کیلئے لوگوں کا تعاون)

08 فروری 2022
 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت
تازہ ترین خبریں

 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

19 اگست 2023
جموں کشمیر میں کوروناکے108نئے مثبت معاملات سامنے آئے
تازہ ترین خبریں

مثبت نئے232 معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک4,44,069مریض صحتیاب

17 فروری 2022
عشمقام میں آدم خور ریچھ کے حملے میں خاتون ہلاک
ادارتی

(انسانی بستیوں پر جنگلی درندوں کی یلغار)

10 اکتوبر 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d