Daily Aftab
27 مئی ,2022
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(تعلیمی شعبے کیلئے بجٹ میں اضافے کی ضرورت)

by Online Desk
27 جنوری 2022
A A
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سال 2022-23کا بجٹ یکم فروری کو مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیش کیا جارہا ہے اور اس بجٹ کے ساتھ ہر طبقے کو کافی امیدیں و ابستہ ہیں کیونکہ کووڈ نے نہ صرف پورے مالی نظام کو متاثر کردیا بلکہ ہر شعبے میں اس کی وجہ سے تنزلی ہوئی ۔ان میں سے ایک شعبہ جو خاص طور پر قابل ذکر ہے اور وہ ہے شعبہ تعلیم جو کووڈ سے متاثر ہونے والوں میں سب سے بڑا شعبہ ہے اور اگر اس کی وقت پر بھر پائی نہیں ہوگی تو بھارت تعلیم کے میدان میں کافی پیچھے رہے گا۔ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ تعلیم میں ٹیکس ریلیف اور ڈیجیٹل انفراسٹراکچر پر چونکہ بقول ان کے بھر پور توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں کافی مایوسی پھیلی ہوئی ہے ۔کیا مرکزی حکومت آیندہ بجٹ میں شعبہ تعلیم کے لئے مختص رقم میں اضافہ کرے گی اس کا انتظار کرنا ہوگا ۔قومی تعلیمی پالیسی کا گذشتہ برس اعلان کیا گیا تھا اور اس کو بجٹ میں مزید تقویت دی گئی تھی جس میں قومی تعلیمی پالیسی کے تحت پندرہ ہزار سے زیادہ سکولوں کو قابلیت کے لحاظ سے مضبوط کیا گیا تھا تاکہ وہ مثالی سکول بن سکیں جو اس کے بعد دوسرے سکولوں کی رہنمائی کرسکتے ہیں یہ قدم ایڈ ٹیک کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ان سکولوں میں ای لرننگ اور بلینڈڈ لرننگ کو ادارہ جاتی شکل دے کر اکیسویں صدی کے نئے دور کے تعلیمی نظام کی بنیاد رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے تعلیمی شعبے کی وسیع پیمانے پرڈیجٹلائیزیشن کو مزید قابل بنایا جاے گا۔بھارت کے ایک ممتاز ماہر تعلیم کا کہنا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن ،تحقیقی سہولیات ،فزیکل انفراسٹکچر اور اثاثوں کی دیکھ بھال کے لئے بڑے بجٹ کی ضرورت ہے کیونکہ بقول ان کے اب حصول تعلیم کے لئے قلم دوات اور چاک پنسل کا زمانہ نہیں رہا اسلئے اسی لحاظ سے گذشتہ برسوں کے مقابلے میں بجٹ میں بڑے پیمانے پر تعلیمی شعبے کے لئے رقومات مختص رکھنے کی ضرورت ہے ۔کورونا بحران کے دوران تعلیمی اداروں کے مسلسل مہینوں تک بند رہنے سے خاص طور پر پسماندہ خاندانوں کے طلبہ اور طالبات کا فی متاثر ہوئے حکومت کو ان متاثرہ بچوں کو تعلیمی نظام میں واپس لانے کے لئے آگے کی منصوبہ بندی کرنی ہوگی وہ منصوبہ بندی کیسے ہوگی؟ اس کے لئے بھاری رقومات کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے ۔قومی تعلیمی پالیسی این ای پی 2020نے تعلیمی اصلاحات کے ساتھ وابستگی کا بھر پور مظاہرہ کیا ہے اور تعلیم پر عوامی سرمایہ کاری کو ڈی جی پی کے چھ فی صد تک بڑھانے کی سفارش کی توثیق کی ہے ان ماہرین کا کہنا ہے کہ اب کی بار مرکز کو تعلیمی بجٹ کو دوگنا کرنے کی ضرورت ہے ۔کیونکہ کوووڈ نے پورے تعلیمی نظام کو منتشر کرکے رکھ دیا ہے یہ مسلہ بھارت میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کی حکومتوں کو درپیش ہے اور کئی ایک حکومتوں نے تعلیمی شعبے کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے کے لئے اچھی خاصی رقومات پہلے ہی مختص کر رکھی ہیں اسی طرح بھارت کو بھی شعبہ تعلیم کو بڑھاوا دینے کے لئے بھاری رقم مختص رکھنے کا بجٹ میں اعلان کرنا چاہئے ۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

(منکی پوکس ،بچاﺅ اور احتیاطی تدابیر)

(خونی نالہ سانحہ ،شفاف تحقیقات کی جاے )

(ممبران پارلیمنٹ کا دورہ جموں کشمیر اہمیت کا حامل )

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(منکی پوکس ،بچاﺅ اور احتیاطی تدابیر)

24 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(خونی نالہ سانحہ ،شفاف تحقیقات کی جاے )

23 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ممبران پارلیمنٹ کا دورہ جموں کشمیر اہمیت کا حامل )

20 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(شہر میں عوامی درباروں کا انعقاد ایک اچھی پہل)

19 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(معاشرے میں بُرائیاں پھیلانے والوں کو انتباہ)

18 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(وادی میں کروز سیاحت کیلئے کافی گنجایش)

17 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کپوارہ اور کٹرا کے حادثات اور روک تھام)

15 مئی 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

سرینگر جموں ریلوے پروجیکٹ ہنوز تشنہ تکمیل

13 مئی 2022
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
ادارتی

(حالیہ ٹریفک حادثات ،محکمہ بری الذمہ نہیں)

12 مئی 2022
Next Post
ملک تیزی سے دنیا کے نقشے پر اپنا نشان چھوڑ رہا ہے ،کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار/ وزیر اعظم مودی

ملک تیزی سے دنیا کے نقشے پر اپنا نشان چھوڑ رہا ہے ،کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار/ وزیر اعظم مودی

اہم خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر اور لداخ کیلئے دو موبائل میڈیکل یونٹس کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

مرکز کی دباؤ کی پالیسی کے نتیجے میں جموں وکشمیر میں حالات بگڑ رہے ہیں : محبوبہ مفتی

ای ڈی کا نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام سمن جاری

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(تعلیمی شعبے کیلئے بجٹ میں اضافے کی ضرورت)

27 جنوری 2022
اپنی نوعیت کی پہلی خواتین انڈسٹریل اسٹیٹ اودھم پورمیں قائم کی جائے گی
تازہ ترین خبریں

ملٹنسی امن اور خوشحالی کے لیے سب سے بڑا خطرہ: ایل جی سنہا

21 مئی 2022
بجبہاڑہ میں غیر ریاستی شہری پستول اور میگزین سمیت گرفتار
تازہ ترین خبریں

اوڑی میں گاڑی سے دس کلو ہیروئن ضبط، ایک شخص گرفتار

20 مئی 2022
نابالغ لڑکی کا اغوا اور عصمت دری کا معاملہ ، 8سال بعد کیس کا فیصلہ
تازہ ترین خبریں

نابالغ لڑکی کا اغوا اور عصمت دری کا معاملہ ، 8سال بعد کیس کا فیصلہ

24 مئی 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔