Daily Aftab
16 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(اومیکران وائیرس کو پھیلنے سے کیسے روکا جاسکتا ہے؟ )

by Online Desk
03 دسمبر 2021
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکران کے پھیلنے کے خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں حکومت نے کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں لیکن لوگوں کو ایک بات یا د رکھنی چاہئے کہ جب تک وہ خود احتیاط نہیں برتینگے وہ کسی بھی صورت میں وائیرس سے بچ نہیں سکتے ہیں ۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن کا کہنا ہے کہ یہ وائیرس کووڈ 19سے زیادہ خطرناک اور جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے اور اگر احتیاط نہیں برتی جاے گی تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتاہے ۔چنانچہ مقامی انتظامیہ نے لوگوں کو اس وائیرینٹ سے دور رکھنے کے لئے گائیڈ لائینز کا اعلان کردیا ہے ۔جن پر عمل درآمد سے اس وائیرس سے بچا جاسکتا ہے ۔ان گائیڈ لائینز میں لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ ہر صورت میں ماسکوں کا استعمال کریں لیکن افسوس کا مقام ہے اس وقت 95فی صد لوگ ماسکوں کا استعمال نہ کرتے ہوے وائیرس پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ منہ اور ناک سے جو پانی کی چھینٹیں نکلتی ہیں ان سے ہی وائیرس پھیلتا ہے جبکہ ہم دیکھتے ہیں گاڑیوں ،دکانوں ،شاپنگ مالز ،سڑکوں ،ہسپتالوں ،ڈاکٹروں کے پرائیویٹ کلنکوں وغیرہ پر موجود لوگ اس قدر ایک دوسرے کے ساتھ چمٹے ہوے نظر آتے ہیں کہ ان حالات میں صرف ماسک سے ہی وہ وائیرس سے بچ سکتے تھے لیکن ان کو اس بات کا کوئی احساس نہیں نہ ماسک پہنتے ہیں اور نہ ہی سماجی فاصلہ بنائے رکھتے ہیں ۔ان حالات کو دیکھتے ہوے وائیرس کے پھیلنے کے زیادہ امکانات پیدا ہوجاتے ہیں ۔یہاں بھلے ہی اومیکران کا کوئی کیس نہ ہو لیکن کووڈ 19تو ابھی برابر موجود ہے اور اس کے ہوتے ہوے لوگوں کو احتیاط برتنی چاہئے تھی لیکن لوگ نہ جانے کس غفلت میں پڑے ہیں اور وہ اب اس حوالے سے کوئی بھی احتیاط نہیں برتتے ہیں ۔دوسری جانب سیاح دھڑا دھڑ آرہے ہیں اسلئے بھی لوگوں کو ایسے اقدامات سے دور رہنا ہوگا جن سے وائیرس میں مبتلا ہونے کے امکانات ہوں ۔کل ہی حکومت نے نئے سرے سے گائیڈ لائینز کا اعلان کیا ہے جس میں خاص طور پر اس بات پر زور دیا گیا کہ لوگ ہر صورت میں ماسک پہنیں اور باربار ہاتھ دھوئیں لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ لوگ جیسے سب کچھ بھول گئے ہیں دنیا وی کاموں میں اس قدر مشغول ہوگئے ہیں کہ ان کو اب اپنے اور اپنے اہل و عیال کی بھی کوئی فکر دامنگیر نہیں رہتی ہے ۔دوسری جانب حکومت کو یہ بات یقینی بنانی چاہئے کہ جو سیاح یہاں آینگے ان کی اچھی طرح سے جانچ ہونی چاہئے تاکہ ان کی وجہ سے یہاں نیا وائیرس نہ پھیل سکے ۔اگرچہ ہوائی اڈے پر معقول انتظام ہے لیکن سرینگر جمون شاہراہ پر بھی نہایت ہی سخت انتظام کرنا چاہئے ۔بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ پر اس قدر ٹیسٹنگ کا انتظام نہیں جس قدر ہوائی اڈے پر ہے ۔اس بارے میں حکومت کو فوری طور نوٹس لے کر ان لوگوں کی بھی جانچ کرانے کا عمل شروع کرنا چاہئے جو باہر کی ریاستوں سے وادی میں داخل ہوتے ہیں چاہے وہ سیاح ہوں ،تاجر ہوں مزدور ہوں یا ملازمین یا طلبہ ہوں۔جب تک ایسا نہیں کیا جاے گا تب تک اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا ہے کہ یہاں نیا وائیرس نہیں پھیل سکتا ہے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ کوئی متاثر شخص گاڑی کے ذریعے سرینگر کا رخ کرے گا اور جب شاہراہ پر چکنگ کا معقول انتظام نہ ہو تو وہ یہاں تباہی مچا سکتا ہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
شیشی کپور ایک مشہور ادار رہے ہیں

شیشی کپور ایک مشہور ادار رہے ہیں

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(معرکہ کربلا ،باطل پر حق کی فتح)
ادارتی

(اومیکران وائیرس کو پھیلنے سے کیسے روکا جاسکتا ہے؟ )

03 دسمبر 2021
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(نشاط کے قریب چنار زار کا قیام)

10 اگست 2022
ایل جی نے جموں و کشمیر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی
جموں و کشمیر

ایل جی نے جموں و کشمیر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

17 اگست 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d