Daily Aftab
17 فروری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(ریل ،سڑک رابطے اور ٹوارزم کا فروغ)

by Online Desk
21 جنوری 2025
A A
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

پہلے تو سال کے صرف چند مہینوں اور وہ بھی گرما کے دوران سیاح یہاں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لئے آتے تھے لیکن اب تو سال کے سال سیاحوں کا تانتا بندھا رہتاہے ۔جو اقتصادی خوشحالی کے لئے ایک نیک شگون ثابت ہورہا ہے ۔اس وقت یعنی چلہ کلاں جب درجہ حرارت منفی ہوتاہے مین مغل باغات میں اچھی خاصی چہل پہل دیکھنے کو مل رہی ہے ۔جھیل ڈل میں بھی سیاح دن بھر شکاروں میں بیٹھ کر ڈل کی سیر کرتے ہیں ۔لیکن شہر ہ آفاق گلمرگ جانا اس وقت بہت دشوار بنتا جارہا ہے کیونکہ وہاں تک جانے میں اب کافی وقت صرف ہوتا ہے کیونکہ وہاں سیاحوں کا اس قدر رش رہتاہے کہ گھنٹوں ٹریفک جام ہوجاتاہے ۔کنزر نامی علاقے سے ہی سڑکوں پر گلمرگ جانے والی گاڑیوں کا جام لگ جاتاہے بہر حال جیسا کہ اوپر لکھا گیا ہے یہ ایک اچھی علامت ہے پورے کشمیر کے لئے ۔جتنی زیادہ تعداد میں سیاح یہاں آئینگے خوشحالی کا دور دورہ ہوگا اور لوگ بھی کام میں لگ جائینگے ۔سیاحت سے وابستہ لوگ اس وقت مطمعین ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف ان لوگوں جو براہ راست ٹوارزم سے جڑے ہیں کو فایدہ مل رہا ہے بلکہ ایسے لوگ بھی روزگار کمانے لگے ہین جن کا سیاحت سے بلاواسطہ تعلق ہے ۔حکومت کی طرف سے بھی یہاں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے جو اقدامات اٹھائے جارہے ہین وہ باعث اطمینان ہیں ۔سب سے پہلے ریل رابطوں کا ذکر کیا جانا ضروری ہے ۔اب دہلی سے براہ راست ریل گاڑی آنے والی ہے ۔کل ہی کٹرا بڈگام ٹریک پر 18 کوچز کا ٹرائیل رن مکمل ہوا آزمائیشی کوچ بڈگام پہنچ گئے ۔کوئی دقت پیش نہیں آئی ۔نہ سیکورٹی کا کوئی مسلہ اور نہ ہی کوئی تیکنکی دشواریاں اس ٹرائیل رن میں درپیش آئیں ۔اس سے قبل سنگلدان تک ریل چلتی رہی کیونکہ کٹرا سے سنگلدان تک ٹریک پورا نہیں ہوا تھا لیکن وہ مکمل ہوگیا جس کو مد نظر رکھ کر ریلوے حکام نے کٹرا سے بڈگام تک براہ راست ریل چلانے کا فیصلہ کرلیا جو کامیابی سے ہمکنار ہوا۔اس سے سیاحت کو بہت زیادہ فروغ مل سکتاہے لیکن ریلوے حکام نے کٹرا تک ہی ایک ریل اور اس کے بعد سرینگر تک دوسری ریل چلانے کا جو فیصلہ کیا اس سے لوگوں میں مایوسی کا اظہار کیا جارہا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح ریل تبدیل کرنے سے ہر کسی کو مشکل پیش آے گی اور تکلیف پہنچ سکتی ہے ۔اس لئے دہلی سے براہ راست سرینگر تک اور سرینگر سے براہ راست دہلی تک ریل سروس شروع کرنے سے لوگوں اور خاص طور پر سیاحوں کو بہت زیادہ آرام مل سکتاہے ۔دوسری جانب ٹنلوں کی تعمیر کا جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے وہ جہاں عام لوگوں کے لئے راحت کا باعث بن سکتاہے دوسری جانب سیاحت کے نقط نظر سے یہ ایک اہم قدم ہے جو حکومت کی طرف سے اٹھایا گیا ہے ۔سونمرگ ٹنل چالو کرنے سے سونہ مرگ جانے والے سیاحوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے ۔اس کے بعد جب بھی زوجیلا ٹنل مکمل ہوگی اس سے انقلابی نوعیت کی تبدیلی آے گی کرگل سے سونہ مرگ تک راستہ بالکل آسان اور سفر مختصر ہوگا ۔گویا ٹوارزم کے لحاظ سے واقعی انقلاب آسکتاہے جو وادی میں رہنے والے لوگوں کے لئے خوش آیند ثابت ہوسکتاہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
اگلے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات کےلئے وادی کشمیر میں حفاظتی اقدامات 

 کشمیربھرمیں کثیر سطحی حفاظتی انتظامات

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

 بھارتی ہریل اپنے تاریخی راستوں پر ہائیڈروجن  سے چلنے والیٹرینیں متعارف کرائے گی
ادارتی

(ریل ،سڑک رابطے اور ٹوارزم کا فروغ)

21 جنوری 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ملین لوگ ذیابطیس میں مبتلا)

28 دسمبر 2022
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d