Daily Aftab
19 جولائی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

پاندچھ منیگام سڑک منصوبے کو وسعت دینے کی ضرورت

by Online Desk
17 دسمبر 2024
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکز ی وزیر نتن گڈکری نے گاندربل میں وایل پل کے قریب پاندچھ سے منیگام تک چار لین شاہراہ کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کے لئے 827.98کروڑ کے پروجیکٹ کی منظوری کا اعلان کیا ۔اس بارے میں جو منصوبہ تیار کیا گیا ہے اس کے مطابق 12.11کلو میٹر پر محیط اس پروجیکٹ میں ایک بڑا پل ،تین چھوٹے پل ،تین کو دوبارہ ترتیب دینا ،اور 51کلو ٹس شامل ہیں ۔کہا جارہا ہے سرینگر رنگ روڈ فیز 11Aکا ایک حصہ یہ شاہراہ لیہ اور کارگل جانے والے سیاحوں اور دفاعی گاڑیوں کے لئے رابطے میں نمایاں اضافہ کرے گی ۔یہ منصوبہ اہم علاقوں تک رسائی کو ہموار، علاقائی سلامتی اور سیاحت کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کرسکتاہے جبکہ سفر کی مجموعی کار کردگی کو بہتربنانے میں مدد گار ثابت ہوسکتاہے ۔یہ پروجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اہالیان کشمیر کو اس سے کافی راحت مل سکتی ہے ۔کیونکہ یہ روڈ جیسا کہ ظاہر ہوتاہے نوے فٹ سڑک سے کنیکٹ ہوگی ۔قارئین کرام کو غالباً یاد ہوگا کہ جب نوے فٹ سڑک تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تو اسے حول چوک سے شروع کرنے کافیصلہ کیا گیا تھا یعنی یہ سڑک جو پاندچھ تک جاتی ہے مدین صاحب سے ہوتے ہوئے حول چوک تک پہنچ جاتی لیکن نہ جانے اس وقت کیا ہوا کہ حول چوک سے سڑک نوے فٹ سڑک بنانے کا منصوبہ ترک کرکے اسے صورہ تھانے سے شروع کیا گیا ۔اب اگر مرکزی وزیر وادی میں سڑک رابطوں کو طویل بنانے میں دلچسپی لینے لگے ہیں تو انہیں پھر سے اس پروجیکٹ کے بارے میں سوچ وچار کرنا چاہئے کیونکہ اس سے شہر میں ٹریفک جامنگ کے سنگین مسلئے پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے ۔جتنی سڑکیں کشادہ اور لمبی ہونگی گاڑیاں آرام سے چل سکتی ہیں جبکہ اس کے برعکس اگر سڑکیں تنگ اور چھوٹی ہونگی تو ٹریفک بھی جام ہوتاہے اور لوگوں کو بھی عبور و مرور میں مشکلات پیش آتی ہیں ۔جیسا کہ اس وقت ہم دیکھ رہے ہیں کہ جو بھی سڑک تنگ ہے اور چھوٹی ہے تو اس پر گاڑیوں کی آمد و رفت مشکل سے ہوتی ہے ۔یہ مشہور کہاوت ہے کہ اگر کسی ملک ،ریاست یا خطے کی ترقی کا اندازہ لگانا ہو تو اس کی سڑکوں سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتاہے ۔اسلئے اگر یہان مرکزی وزیر مزید دس پندرہ سڑکوں کی تعمیر کا منصوبہ پیش کرینگے تو یہاں اس حوالے سے انقلاب آے گا اور تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوجاے گا۔جہاں تک شہرمیں خاص کی سڑکوں کا تعلق ہے تو ان کو بہ آسانی کشادہ بنا یا جاسکتاہے تاکہ ان پر ٹریفک میں کوئی خلل نہ پڑ سکے ۔اس سے سیاح بھی شہر خاص میں داخل ہوکر کشمیر کے قدیم فن تعمیر سے واقف ہونے کے علاوہ تاریخی مقامات کو بھی دیکھ سکتے ہیں ۔آج کل بھی سیاح جامع مسجد ،خانقاہ معلی درگاہ حضرتبل ،پتھر مسجد وغیرہ کو دیکھنے کے لئے جوق در جوق آتے ہیں لیکن آنے جانے میں تنگ و تاریک سڑکیں مانع آتی ہیں اور وہ ان مقامات تک مشکل سے پہنچ پاتے ہیں جن کو دیکھنے کا شوق رکھتے ہیں ۔اسلئے جس قدر بھی ہوسکے شہر میں سڑکوں کا جال بچھایا جانا چاہئے تاکہ وادی میں اقتصادی صورتحال مستحکم ہوسکے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
گری راج سنگھ نے جاپانی کمپنی کو پی ایم متر  پارکس میں سرمایہ کاری کی دعوت دی

گری راج سنگھ نے جاپانی کمپنی کو پی ایم متر  پارکس میں سرمایہ کاری کی دعوت دی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

پاندچھ منیگام سڑک منصوبے کو وسعت دینے کی ضرورت

17 دسمبر 2024
جموں میں حیدرپورہ ہلاکتوں کےخلاف محبوبہ مفتی کا احتجاج
تازہ ترین خبریں

جموں میں حیدرپورہ ہلاکتوں کےخلاف محبوبہ مفتی کا احتجاج

17 نومبر 2021
موجودہ حالات میں نہ پاکستان ہم سے کچھ لے سکتا ہے اور نہ ہی ہم لے سکتے ہیں
تازہ ترین خبریں

خواجہ ثنااللہ کو 12ویں برسی پرڈاکٹر فاروق عبداللہ کا خراج عقےدت

24 نومبر 2021
پولیس کا اننت ناگ میں لشکر سے وابستہ جنگجو گرفتارکرنے کا دعویٰ،اسلحہ برآمد
تازہ ترین خبریں

ضمانت پر رہا ہونے والوںکو اب جی پی ایس سسٹم سے جوڑا جائے گا 

05 نومبر 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d