Daily Aftab
19 جولائی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

براہ راست ریل سروس،سیاحت اور ہارٹیکلچر شعبوں کے لئے خوش آیند

by Online Desk
15 دسمبر 2024
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے ایکس پر لکھا”آج دن کے دوبجے تاریخی سنگ میل طے ہوگیا جب جموں سرینگر ریل لنک کا آخری ٹریک مکمل ہوگیا ۔“یہ واقعہ جمعہ 13دسمبر کا ہے جب ادھم پور بارہمولہ ریل لنک کے لئے ٹریک کا کام مکمل ہوگیا ہے ۔3.2کلومیٹرلمبی T-33ٹنل کا کام جو ویشنو دیوی کے دامن میں واقع ہے اور جو کٹرہ کو ریاسی سے جوڑتا ہے جمعہ کو کامیابی سے مکمل ہوگیا۔اس دوران ریل حکام کا کہنا ہے کشمیر سے دہلی تک پہلی سیدھی ٹرین جنوری میں چلنا شروع ہوجاے گی ۔20دسمبر سے اس سترہ کلومیٹر ٹریک پر آزمایشی ٹرایل ہوگی اور 2 یا3جنوری کو ریلوے سیفٹی کے سربراہ اس ٹریک کا معاینہ کرینگے جس پر یہ ریل گاڑی چلے گی۔اس کے بعد ٹرین کی باضابطہ آزمایش ہوگی جو 25جنوری تک جاری رہے گی۔وزیر اعظم ریاسی اور کٹرہ کے درمیان 272کلومیٹر طویل ادھم پورہ سرینگر ،بارہمولہ ریل لنک کے سترہ کلومیٹر کے حصے کا افتتاح کرینگے ۔کہا جارہا ہے کہ یہ ٹرین آٹھ سو کلومیٹر کا فاصلہ 13گھنٹے سے بھی کم وقت میں طے کرے گی۔مجوزہ 62کلومیٹر طویل ٹریک جس میں سے 45کلومیٹر مکمل ہوچکے ہیں کٹرہ اور سنگلدان کے درمیان آتاہے ۔سنگلدان اور ریاستی کے درمیان ٹرین کی ٹرائیل رن مکمل ہوچکی ہے اس حصے پر دریائے چناب پر دنیا کا بلند ترین پل بھی ہے پر سے بھی یہ ٹرین گذرے گی۔اہل وادی کے لئے یہ ٹرین ایک سوغات سے کسی بھی طرح کم نہیں ہوگی کیونکہ سرینگر جموں شاہراہ نے اب تک ہزاروں لوگوں کی جان لی ہوگی کیونکہ اس سڑک پر کوئی بھروسہ نہیں کہ اس پر کب کیا ہوگا۔معمولی سی بارش سے سڑک کبھی کبھار ہفتوں بند رہا کرتی ہے جس سے وادی میں بسا اوقات اشیائے ضروریہ اور خاص طور پر زندگی بچانے والی ادویات کی بھی کمی محسوس ہوتی تھی ۔اس کے علاوہ وادی کے لوگوں کو زبردست پریشان کن صورتحال سے دوچار ہونا پڑتاتھا ۔لیکن اب جبکہ نئی دہلی اور سرینگر کے درمیان براہ راست ریل گاڑی چلے گی تو ظاہر ہے کہ یہ پریشانیاں دور ہوجائیگی ۔سرینگر اور دہلی کے درمیان ریل سروس سے وادی کا ملک کی بیرون ریاستوں کے ساتھ بارہ کے بارہ مہینے رابطہ قایم رہے گا اور اس سے کشمیر کی اقتصادی صورتحال میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہونگی۔سب سے اہم مسلہ یہ ہے سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا ۔ہوائی کرایہ جو گذشتہ برسوں میں بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اس سے سیاح بچ سکتے ہیں اوروہ یہاں آرام سے آکر وادی کے حسن کا نظارہ کرسکتے ہیں ۔سیر و تفریح کے ساتھ ساتھ وہ یہاں دل کھولکر شاپنگ بھی کرسکتے ہیں ۔اسی طرح کشمیر سے جو میوہ مختلف تہواروں پر باہر کی منڈیوں میں وقت پر نہیں پہنچ پاتا تھا اب میوہ بیوپاریوں کو بھی سڑک کے حوالے سے کوئی پرابلم نہیں ہوگی اور وہ وقت پر اپنا میوہ باہر کی منڈیوں میں بھیج سکتے ہیں جس سے ان کی آمدن میں اضافہ بھی ہوگا اور لوگوں کو تازہ کشمیری میوے سے لطف اندوز ہونے کا بھی موقعہ مل سکتاہے ۔کوئی میوہ ایسا بھی ہوتاہے جو درخت سے اتارنے کے بعد صرف دوچار دنوں تک ہی کھانے کے قابل رہتاہے ۔اس طرح کا میوہ بھی ریل کے ذریعے باہر کی منڈیوں میں بھیجا جاسکتاہے ۔وادی میں ریل سے کسی چیز کی قلت پیدا نہیں ہوگی اور ہر چیز کسی بھی وقت مناسب داموں پر دستیاب ہوا کرے گی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
بجلی کٹوتی کے شیڈول پر سختی سے عمل کیا جائے ، غیر اعلانیہ کٹوتی سے گریز کریں

بجلی کٹوتی کے شیڈول پر سختی سے عمل کیا جائے ، غیر اعلانیہ کٹوتی سے گریز کریں

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

اب کشمیر سے کنیا کماری تک ایک ہی ریل کے ذریعے سفر ممکن
ادارتی

براہ راست ریل سروس،سیاحت اور ہارٹیکلچر شعبوں کے لئے خوش آیند

15 دسمبر 2024
جموں میں حیدرپورہ ہلاکتوں کےخلاف محبوبہ مفتی کا احتجاج
تازہ ترین خبریں

جموں میں حیدرپورہ ہلاکتوں کےخلاف محبوبہ مفتی کا احتجاج

17 نومبر 2021
موجودہ حالات میں نہ پاکستان ہم سے کچھ لے سکتا ہے اور نہ ہی ہم لے سکتے ہیں
تازہ ترین خبریں

خواجہ ثنااللہ کو 12ویں برسی پرڈاکٹر فاروق عبداللہ کا خراج عقےدت

24 نومبر 2021
پولیس کا اننت ناگ میں لشکر سے وابستہ جنگجو گرفتارکرنے کا دعویٰ،اسلحہ برآمد
تازہ ترین خبریں

ضمانت پر رہا ہونے والوںکو اب جی پی ایس سسٹم سے جوڑا جائے گا 

05 نومبر 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d