Daily Aftab
16 جنوری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(مارکیٹ میں سبزیوں کا بفر سٹاک اور قیمتیں)

by Online Desk
14 نومبر 2024
A A
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اس وقت مختلف اشیاءکی بڑھتی ہوئی قیمتیں نہ صرف عام لوگوں بلکہ حکومت کے لئے بھی پریشانیاں پیدا کررہی ہیں ۔کیونکہ اس سے لوگوں کا بجٹ بری طرح متاثر ہونے لگا ہے ۔خاص طور پر جب کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں تو لازمی طور پر لوگ مشکلات میں پڑ جاتے ہیں ۔گذشتہ ایک دو برسوں سے یہ بات نوٹ کی گئی کہ ساگ سبزیوں کی قیمتیں ہر دوسرے تیسرے دن بڑھائی جاتی ہیں ۔متعلقہ حکام اپنا دامن چھڑانے کے لئے کہتے ہیں کہ کسی کو بھی اجازت کے بغیر کسی بھی چیز کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاے گی لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ ساگ سبزیوں کا کاروبار کرنے والے بلاخوف و خطر قیمتیں از خود مقرر کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار ایسا بھی ہوتاہے کہ بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر یا آفات سماوی سے پیدا شدہ صورتحال کی بنا پر قیمتوں میں اضافے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں رہتاہے ۔یہی حال آج کل پیاز کا ہے جس کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں ۔اس لئے اس کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے حکومت اقدامات کررہی ہے اور رٹیل قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لئے بازاروں میں مزید سٹاک پہنچارہی ہے ۔پیاز کی دستیابی کے لئے NCCFکی طرف سے ریل اور سڑک کی نقل و حمل دونوں کے ذریعے مزید سپلائی تیز ہوجاے گی۔حکومت نے شمالی ریاستوں خاص طور پر جموں کشمیر ،پنجاب ،ہماچل ، وغیرہ میںپنجابی پیاز کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے سو نی پت کے کولڈ سٹوریج میں جمع پیاز فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔کہا جارہا ہے کہ حکومت اس سال قیمتوں میں استحکام کے لئے 4.7لاکھ ٹن ربیع پیاز خرید رہی ہے ۔اس نے 5ستمبر کو ریٹیل سلیز کے دریعے 35روپے فی کلو کے حساب سے آف لوڈنگ شروع کی ہے اور ملک بھر کی بڑی منڈیوں میں بلک سیلز بھی ۔سرکاری ذرایع کا کہنا ہے کہ اب تک بفر سٹاک میں 1.50لاکھ ٹن سے زیادہ پیاز کو ناسک اور دیگر زرایع کے مراکز سے ٹرکوں کے ذریعے استعمال کرنے والے مراکز سے روڈ ٹرانسپورٹ کے ذریعے بھیجا گیا ہے ۔محکمہ زراعت کے مطابق اس سال خریف کی بوائی کا اصل رقبہ 3.82لاکھ ہیکٹر تھا ۔جو گذشتہ سال کی بوائی 2.85 لاکھ ہیکٹر سے 34فی صد زیادہ ہے ۔اس دوران جب لوگوں نے پیاز کی عدم دستیابی کے خلاف شور مچانا شروع کردیا ہے بازاروں اور منڈیوں میں سخت ناراضگی ظاہر کی ہے تو حکومت نے کہا کہ وہ پیاز کی قیمتوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس نے سپلائی کی عارضی رکاوٹوں کے درمیان نرخوں کو مستحکم کرنے کیلئے رٹیل بازاروں میں بفر سٹاک سے زیادہ مقدار میں پیاز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اب جبکہ ہریانہ کولڈ سٹوریج میں جمع پیاز کی بھاری کھیپ جموں کشمیر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تو پھر سبزی کاروباریوں کے لئے اسے مقررہ نرخوں سے زیادہ قیمتوں پر فروخت کرنے کا کوئی جواز پیدا نہیں ہوتاہے ۔یہاں انتظامیہ کو چاہئے کہ سبزی منڈیوں پر خاص نظر گذر رکھے اور اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ کاروباری پیاز کے علاوہ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں از خود اضافہ کرکے لوگوں کی جیبیں کاٹنے کی کوشش نہ کریں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
ذیابیطس ریٹینوپیتھی کی جانچ کے رہنما خطوط جاری

ہندوستان میں 8کروڑ لوگ ذیابیطس کے شکار

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(مارکیٹ میں سبزیوں کا بفر سٹاک اور قیمتیں)
ادارتی

(مارکیٹ میں سبزیوں کا بفر سٹاک اور قیمتیں)

14 نومبر 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
وادی بھر میں شب معراج کی تقریبات منعقددرگاہ حضرتبل میں اتوار کو عاشقان رسول موئے مقدس کے دیدار سے فیضاب
جموں و کشمیر

وادی بھر میں شب معراج کی تقریبات منعقد
درگاہ حضرتبل میں اتوار کو عاشقان رسول موئے مقدس کے دیدار سے فیضاب

19 فروری 2023
ہریسہ شدید سردی میں حرارت پیدا کرنے والا کھاناہریسہ کشمیری تاریخ اور ثقافت کا حصہ بن گیا
جموں و کشمیر

ہریسہ شدید سردی میں حرارت پیدا کرنے والا کھاناہریسہ کشمیری تاریخ اور ثقافت کا حصہ بن گیا

17 دسمبر 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d