Daily Aftab
13 جنوری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

موسم سرماءمیں عوام کو گوناگوں مشکلات

by Online Desk
12 نومبر 2024
A A
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اس سے قبل ان ہی کالموں میں لکھا جاچکا ہے کہ سرما کشمیری عوام کے لئے بے شمار مصائیب و مشکلات لے کر آتاہے ۔ہر طرح کی پریشانیوں کا سامنا لوگوں کو کرنا پڑتا ہے ۔سب سے اہم اور لازمی چیز جس کے حوالے سے لوگ مشکلات میں مبتلا ہوتے ہیں وہ بجلی ہے جو سرما شروع ہوتی ہے کبھی کبھار ہی اپنا جلوہ دکھاتی ہے ۔کچھ موسمی حالات کی وجہ سے اور کچھ محکمے کی غفلت شعاری کی بنا پر بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے ۔گذشتہ دنوں محکمے کی طرف سے ایک اہم شٹ ڈاون پروگرام شایع کیا گیا جس میں کہا گیا کہ بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن کے لئے وادی میں بجلی کٹوتی ناگزیر بن گئی ہے اسلئے جیسا کہ بجلی کلینڈر میں کہا گیا کہ رواں ماہ کے مخصوص ایام میں مختلف اوقات کے دوران بجلی بند رہے گی ۔اس سلسلے میں جو تفصیل ظاہر کی گئی اس میں تقریباًتقریباًپورے شہر کا احاطہ کیا گیا ہے اور کہا گیا کہ اس مہینے بجلی کن کن علاقوں میں اور کن اوقات کے دوران بند رہے گی ۔اگر اس طرح بجلی کے کٹوتی شیڈول پر عمل کیا جاتا تو لوگ اسی حساب سے بجلی وغیرہ کے انتظامات کرتے جس میں ان کو آسانیاں پیدا ہوجاتیں لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ وادی میں بجلی کٹوتی کے کسی بھی شیڈول پر عمل نہیں کیا جاتا اور نتیجے کے طور پر لوگوں کو بے پناہ مسایل و مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس لئے محکمہ کے ذمہ داروں کو چاہئے کہ بجلی نظام میں بہتری لانے کی کوششیں کرکے سردیوں کے ایام میں جس قدر ہوسکے بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں ۔اسی طرح محکمہ واٹر ورکس کو بھی چاہئے کہ وہ سردیوں کے ایام میں لوگوں کو پانی کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں۔اس وقت جہلم اور اس کی معاون ندیوں اور نالوں کے ساتھ ساتھ جھیل ڈل اور دوسری جھیلوں میں پانی کی سطح ریکارڈ کم پر آگئی ہے ۔اس بارے میں محکمہ اگرچہ کچھ کرنے سے قاصر ہے لیکن اتنا تو کیا جاسکتاہے کہ جہلم اور ان ندی نالوں جن میں پانی کی سطح ریکارڈ حد تک گر گئی ہے کی ڈرجنگ شروع کی جاتی ۔کیونکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ جون جولائی اور اگست ستمبر میں اگر ضرورت سے زیادہ بارشیں ہوئیں تو سیلاب کا خطرہ پیدا ہوتا ہے اسلئے اس خطرے کو ٹالنے کے لئے یہ سیزن ڈرجنگ کے لئے مناسب اور معقول نظر آتاہے ۔سال 2014کے سیلاب کی تباہ کاریاں اب بھی ہم سب کو یاد ہیں ۔اس کے بعد اس وقت کی حکومت نے جہلم کی ڈرجنگ کا ٹھیکہ کولکتہ کی ایک فرم کو دیا تھا لیکن اس فرم نے اپنا کام خوش اسلوبی کے ساتھ انجام نہیں دیا جس کے نتیجے میں اس فرم کو بلیک لسٹ کیا گیا بعد میں کسی دوسری فرم کو یہ ٹھیکہ دیا گیا جس نے ڈرجنگ کا کام مکمل کیا لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اب بھی اس دریا کی ڈرجنگ لازمی ہے کیونکہ اس کی تہہ پرکافی ریت مٹی جمع ہوگئی ہے ۔اسلئے اگر حکومت مناسب سمجھے گی تو اس کی ڈرجنگ شروع کرے گی تاکہ سیلاب کا خطرہ باقی نہ رہ سکے ۔اس کے ساتھ ہی حکومت نے حال ہی میں لوگوں کو اضافی راشن کی فراہمی کا یقین دلایا ہے اسلئے اس اعلان کو فوری طور عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے ۔سرما میں لوگوں کو درپیش مشکلات و مسایل سے حکومت آشنا ہے اسلئے لوگوں کو راحت پہنچانے کے لئے کس طرح کے اقدامات لازمی ہیں سرکار سب کچھ بخوبی جانتی ہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
عیدگاہ سرینگر میں دو اساتذہ پر نزدیک سے گولیاں چلا کر ابدی نیند سلا دیا گیا

جموں شوٹ آوٹ میں ملوث دو بد معاش پستول سمیت گرفتار : پولیس

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

چلہ کلاں سے قبل ہی ریکارڈ ساز سردی نے اہلیان وادی کو کپکپا دیا
ادارتی

موسم سرماءمیں عوام کو گوناگوں مشکلات

12 نومبر 2024
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(معاشرے میں بُرائیاں پھیلانے والوں کو انتباہ)

18 مئی 2022
 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(فضائی آلودگی پھیلانے سے اجتناب لازمی)

14 اپریل 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d