Daily Aftab
21 جنوری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(فوڈ سیفٹی محکمے کی عوام کی صحت کے حوالے سے ذمہ داریاں)

by Online Desk
11 نومبر 2024
A A
Close-up of raw milk being poured into container with cows in background

Close-up of raw milk being poured into container with cows in background

0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اخبارات میں ایک اچھی خبر آئی ہے کہ شہر سرینگر میں دودھ کے معیار کی چکنگ کی مہم شروع کردی گئی ہے تاکہ لوگوں کو کسی ملاوٹ کے بغیر دودھ حاصل ہوسکے ۔تاکہ لوگوں کی صحت برقرار رہ سکے اور انہیں اس حوالے سے کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اس بارے میں فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ محکمہ عوامی صحت کے تحفظ کے لئے پُر عزم ہے ۔”ہم خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف نگرانی اور سخت کاروائی جاری رکھینگے ۔محکمے نے کہا کہ صارفین کو ملاوٹ شدہ یا آلودہ دودھ سے بچانے اور کھانے کے محفوظ ماحول کو فروغ دینے کے لئے پُرعزم ہے “۔گذشتہ دنوں محکمے کی ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں نمودار ہوگئیں اور لوگوں کو سپلائی کئے جارہے کھلے دودھ اور پیکٹ دودھ کے 28نمونے ضبط کرکے انہیں کیمیائی تجزئیے کے لئے لیبارٹری میں بھیج دیا گیا جہاں سے رپورٹ آنے کے بعد ان ڈیلروں کے خلاف کاروائی کی جاے گی جو ملاوٹ شدہ دودھ لوگوں کو فروخت کرکے ان کی صحت سے کھلواڑ کے مرتکب ہورہے ہیں۔محکمے کے ایک افسر نے بتایا کہ ہفتے کی صبح دودھ کی کوالٹی مہم کا آغاز کیا گیا ۔فوڈ سیفٹی افسر نے بتایا کہ اوپریشن کا مقصد شہر میں سپلائی کئے جانے والے کھلے دودھ کے معیار کا معاینہ کرنا تھا ۔چنانچہ مختلف علاقوں میں یہ مہم شروع کی گئی جس کے تحت تقریباً دو درجن سے زیادہ نمونے حاصل کرکے ان کو تجزئیے کے لئے لیبارٹری میں بھیج دیا گیا ۔اس افسر نے کہا کہ یہ مہم جاری رہے گی ۔عام لوگوں نے محکمہ فوڈ سیفٹی کی اس مہم کو سراہا اور اس کو بھر وقت اور مناسب قرار دے کر محکمے کی اس کاروائی کی تعریف کی لیکن ساتھ ہی عام لوگوں کا کہنا ہے کہ صرف دودھ میں ہی ملاوٹ نہیں کی جاتی ہے بلکہ بعض دوسری کھانے پینے کی اشیا تک میں ملاوٹ کرکے لوگوں کو زہر کھلایا اور پلایا جارہا ہے ۔عام لوگوں کا کہنا ہے کہ باہر سے جو ڈبہ بند جو س ،مشروبات اور اچار وغیرہ یہاں لایاجاتا ہے کیا وہ ملاوٹ کے بغیر ہوتاہے لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اس کی حقیقت کیا ہے ۔کہا جارہا ہے کہ جو کولڈ ڈرنکس یہاں لائی جاتی ہیں ان میں سے بعض میں سے اس قدر ملاوٹ کی جاتی ہے کہ ان کے استعمال سے معدے کی ایسی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں جو آگے چل کر ناقابل علاج بن جاتی ہیں اور آخر کار انسان کے سامنے صرف موت ہوتی ہے ۔تعجب اس بات کا ہے کہ اگر ان کی پہلے سے جانچ پڑتال کی جاتی تو لوگوں کی صحت کا ستیا ناس نہیں ہوتا۔جو بھی یہاں یا باہر سے جو مصالحہ جات فروخت کئے جاتے ہیں کیا وہ ملاوٹ کے بغیر ہوتے ہیں ؟۔ہر کوئی چاہتاہے اسے صاف اور شدھ کھانے پینے کی اشیاءدستیاب ہوسکے لیکن اگر اس میں ملاوٹ ہو تو اسے کیسے پتہ چل سکتاہے کہ وہ کیا کھا رہا ہے ۔ہمارے پاس صرف فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ ہے جس کے ذریعے ہم کو معلوم ہوسکتاہے کہ کس چیز میں ملاوٹ ہے اور کس میں نہیں اور کون کون سی اشیاءقابل استعمال اور کس چیز کو کھانے سے احتراز کرنا چاہئے ۔غرض جب تک محکمہ فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ پوری طرح متحرک ہوکر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی نہیں کرے گا تب تک لوگ ملاوٹ شدہ اشیاءکھا کھا کر اپنی صحت برباد کرتے رہینگے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
حادثے میں مرنے والے مزدور کے لواحقین کو انصاف میں تاخیر

خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا معاملہ ,فحش ویڈیو کیس میں ریونا کی درخواست ضمانت مسترد

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

جموں و کشمیرکا دودھ اب دبئی میں فروخت ہوگا
ادارتی

(فوڈ سیفٹی محکمے کی عوام کی صحت کے حوالے سے ذمہ داریاں)

11 نومبر 2024
وادی بھر میں شب معراج کی تقریبات منعقددرگاہ حضرتبل میں اتوار کو عاشقان رسول موئے مقدس کے دیدار سے فیضاب
جموں و کشمیر

وادی بھر میں شب معراج کی تقریبات منعقد
درگاہ حضرتبل میں اتوار کو عاشقان رسول موئے مقدس کے دیدار سے فیضاب

19 فروری 2023
 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d