Daily Aftab
24 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(ریاستی درجے کی بحالی کیلئے وزیر اعلیٰ کی کوششیں )

by Online Desk
24 اکتوبر 2024
A A
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جو اس وقت نئی دہلی میں ہیں نے کل یعنی جمعرات 24اکتوبر کو دلی میں دوسرے دن قیام کے دوران زمینی ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکرے کے ساتھ ملاقات کی اور اس دوران دوسری باتوں کے علاوہ مختلف سڑک پروجیکٹوں اور اس سے جڑے دوسرے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس سے قبل بدھ کی شام وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ شام دیر گئے ملاقات کی جو جانکار حلقوں کے مطابق خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں رہنماوں نے کھل کر اپنے اپنے خیالات ایک دوسرے پر ظاہر کردئے ۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے امیت شاہ کو اس ریزولیوشن کے بارے میں بتایا جو جموں کشمیر کی نئی حکومت نے پہلی ہی کابینہ میٹنگ میں اتفاق رائے سے قایم کیا اور جس میں مرکز سے اپیل کی گئی کہ جموں کشمیر کو جلد از جلد ریاست کا درجہ بحال کیا جاے ۔کل یعنی جمعرات کو عمر عبداللہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملے اور ان کو ریاستی درجے کی بحالی کے حوالے سے کابینہ میں پاس کی گئی قرار داد کا مسودہ پیش کیا ۔یہ ملاقات بھی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور وزیر اعظم نے عمر عبداللہ کو اس بات کا یقین دلایا کہ مرکز جموں کشمیر کو ہر ممکن امداد فراہم کرے گا۔قارئین کرام کو معلوم ہوگا کہ جموں کشمیر اس وقت مرکز کے زیر انتظام علاقہ ہے اور مرکزی امداد کے بغیر یہاں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوسکتے ہیں ۔وزیر اعلی نے مزید کئی مرکزی رہنماوں کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی اور دیگر معاملات میں مدد و اعانت کی درخواست کی ہے ۔تاہم بعض خبر رساں ایجنسیوں نے مرکزی حکومت کے قریبی ذرایع کے حوالے سے بتایا کہ مرکز نے یہ بات واضع کردی ہے کہ فی الحال جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ نہیں دیا جاسکتاہے اور مرکزپانچ چھ ماہ تک حالات و واقعات کا تجزیہ کرنے کے بعد ہی اس معاملے پر غور کرسکتاہے ۔چنانچہ اب دربار موﺅ بھی اس سال نہیں ہوسکتاہے کیونکہ وزیر اعلیٰ نے حال ہی میں اس حوالے سے جو بیان دیا تھا اس سے جموں والوں نے راحت محسوس کی تھی ۔وزیر اعلیٰ نے بڑے بڑے افسروں کو ہدایت دی تھی کہ وہ 11نومبر سے جموں سیکریٹریٹ میں کام کرنا شروع کردیں لیکن کل ہی جنرل ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ 11نومبر سے ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری اور بعض ہیڈز آف دی ڈیپارٹمنٹس اپنے عملے سمیت جموں میں کام کرنا شروع کردینگے جبکہ وادی کے ملازمین اور افسر سرینگر سیکرٹیریٹ میں ہی سرمائی ایام کے دوران کام کرتے رہینگے ۔اس سے یہ بات ظاہر ہوگئی کہ کم از کم اس سال دربار موﺅ نہیں ہوگا ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے انتخابی منشور میں کہا تھا کہ کامیابی کی صورت میں دربار موﺅ کی ایک سو پچاس سالہ روایت کو پھر سے بحال کیا جاے گا جو سال 2020کو کووڈ بیماری پھیلنے کے موقعے پر معطل کردی گئی تھی ۔دربار موﺅ کی معطلی پر جموں کے کاروباریوں نے زبردست احتجاج کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی روزی روٹی بقول ان کے چھین لی گئی ہے ۔گذشتہ دنوں نائیب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے وزیر اعلیٰ سے کہا تھا کہ جموں شہر کے تاجروں کی اقتصادی حالت بہتر بنانے کے لئے دربار موﺅ کی روایت کو پھر سے بحال کرنے کے لئے اقدامات شروع کئے جائیں ۔وزیر اعلی نے اس جانب اشارہ بھی دیا تھا لیکن کل صبح ہی جنرل ایڈمسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جو حکمنامہ جاری کیا گیا اس سے ایسا لگتاہے کہ غالباً اس سال دربار موﺅ نہیں ہوگا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
بادام واری، قلعہ ہاری پربت میں تیندوے کی موجودگی سے لوگوں میں خوف وہراس،اسکول بند، پولیس نے ایڈوائزری جاری کی

(خونخوار درندوں کے حملے اور گاﺅں والوں کا رول)

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(ریاستی درجے کی بحالی کیلئے وزیر اعلیٰ کی کوششیں )
ادارتی

(ریاستی درجے کی بحالی کیلئے وزیر اعلیٰ کی کوششیں )

24 اکتوبر 2024
انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں
ادارتی

انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں

16 فروری 2023
خرم پرویز کی گرفتاری اور جموں کشمیر سے متعلق انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کا بیان حقیقت سے بعید / ارندم باگچی
تازہ ترین خبریں

خرم پرویز کی گرفتاری اور جموں کشمیر سے متعلق انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کا بیان حقیقت سے بعید / ارندم باگچی

02 دسمبر 2021
اپنے وقت کی بے حد کامیاب اداکارہ نمی
تفریح

اپنے وقت کی بے حد کامیاب اداکارہ نمی

25 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d