Daily Aftab
26 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(دوسرے مرحلے میں سخت مقابلہ آرائی)

by Online Desk
23 ستمبر 2024
A A
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

مقابلہ سخت ہے اور ہر ایک امیدوار کامیابی حاصل کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے ۔بدھ 25ستمبر کو جن 26نشستوں پر انتخاب ہونے والے ہیں ان میں سے زیادہ تر نشستیں شہر سرینگر اور ضلع گاندربل میں ہیں اس لحاظ سے ہر ایک کی نظریں اس پر لگی ہوئی ہیں ۔ان 26نشستوں پر 239امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں جن میں مختلف چھوٹی بڑی پارٹیوں کے امیدواروں کے علاوہ زیادہ تعداد آزاد امیدواروں کی ہے جو قسمت آزمائی کے لئے میدان کار زار میں اُتر گئے ہیں۔اس الیکشن کی اہمیت اس لحاظ سے بھی کافی زیادہ تصور کی جاتی ہے کیونکہ یہ دس برسوں کے بعد ہورہے ہیں اور ان انتخابات میں بھاری تعداد میں ایسے ووٹر شامل ہیں جو پہلی بار عمر کے اس پڑاو پر پہنچ گئے ہیں جو ووٹنگ دینے کے اہل قرار دی گئی ہے ۔اس کے علاوہ نوجوان ووٹروں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے ۔نئے ووٹروں اور پہلی بار ووٹ کاسٹ کرنے والوں سے وزیر اعظم سے لے کر چیف الیکٹورل افسر تک بار بار یہ اپیلیں کرچکے ہیں کہ وہ ووٹ دینے کے لئے گھروں سے باہر نکلیں اور کسی بھی صورت میں اپنے ووٹوں کو ضایع نہ کریں ۔سیاسی جماعتیں بھی زور لگارہی ہیں اور ان کے امیدوار زور و شور سے انتخابی مہم چلارہے ہیں ۔اس انتخابی مہم کے دوران امیدوار زیادہ تر گھر گھر مہم چلارہے ہیں یعنی گھروں میں داخل ہوکر مکینوں میں منشور کی کاپیاں تقسیم کررہے ہیں اور ان کو اپنی پالیسیوں اور پروگراموں سے آگاہ کررہے ہیں ۔گاڑیوں پر لاوڈ سپیکر لگا کر امیدواروں کے حق میں گانے بجائے جارہے ہیں۔غرض انتخابی بخار عروج پر ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ایک اچھی بات یہ دیکھنے کو مل رہی ہے کہ کسی بھی جگہ انتخابی تصادم نہیں ہوا ۔ہر پارٹی یا آزاد امیدوار اپنی مہم چلارہے ہیں اور کوئی کسی دوسرے امیدوار کی مہم میں نہ تو خلل ڈال رہا ہے اور نہ ہی کوئی دوسری الجھن پیدا کی جارہی ہے ۔اگرچہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران پانپور ،پلوامہ میں ایک دو پولنگ بوتھوں پرچھوٹے پیمانے پر لڑائی جھگڑے ہوئے بھی لیکن ان پر فوری طور پولیس نے قابو پالیا ۔دوسرے مرحلے کے جو انتخابات ہورہے ہیں وہ چھ اضلاع پر محیط ہیں اور 26نشستوں کے لئے 239امیدوار میدان عمل میں کود پڑ ے ہیں ۔امیدواروں میں جو خاص شخصیتیں انتخاب لڑ رہی ہیں ان میں سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ،پردیش کانگریس کے سربراہ طارق حمید قرہ ،الطاف بخاری ،غلام حسن میر ،عبدالرحیم راتھر سابق وزیر خزانہ اور سابق وزیر حکیم یاسین شامل بتائے گئے ۔27امیدواروں نے اپنے نام واپس لے لئے ۔جس کے بعد میدان میں 239امیدوار رہ گئے ہیں ۔وادی کے علاوہ راجوری ،پونچھ اور ضلع ریاسی میںووٹنگ ہوگی ۔ہوم ووٹنگ کے لئے پول پارٹیوں کو روانہ کردیا گیا ہے ۔پولنگ سٹیشنوں پر ووٹنگ عملے اور عام ووٹروں کی سہولیات کے لئے بجلی پانی اور بیت الخلا کا بھی خاص انتظام کیا گیا ہے ۔جسمانی طورپر معذور افراد اور خواتین ووٹروں کی سہولیات کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔اس کے بعد تیسرے اور آخری مرحلے کے لئے یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے جاینگے اور اگلے ماہ یعنی 8اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔اسی دن دیکھا جاے گا کہ کس کے سرپر فتح کا تاج سجے گا اور کس کے نصیب میں شکست ہوگی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )

جمہوریت کا جشن،آج دوسرے مرحلے کی ووٹنگ

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

حاجن بانڈی پورہ اور درگمولہ کپوارہ کی ڈی ڈی سی نشستوں کےلئے انتخابات
ادارتی

(دوسرے مرحلے میں سخت مقابلہ آرائی)

23 ستمبر 2024
سرینگر جموںشاہراہ پر 10ہزارسے زائدگاڑیوںکو روانہ کیا گیا
تازہ ترین خبریں

سرینگر جموں شاہراہ پر نئی ٹنل کی تعمیر مکمل
پندر ہ مارچ کو وزیر اعظم ورچول موڈ پر افتتاح کریں گے

12 مارچ 2023
نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ
تازہ ترین خبریں

نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ

14 نومبر 2021
مودی حکومت کے 9 سال ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حقیقی فرق کرنے والے ہیں۔ سونووال
قومی

مودی حکومت کے 9 سال ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حقیقی فرق کرنے والے ہیں۔ سونووال

11 جون 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d