Daily Aftab
16 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(کیاجہلم اور سندھ کی حالت و ہیت تبدیل ہورہی ہے ؟)

by Online Desk
05 جولائی 2024
A A
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

وادی میں زرعی سیکٹر پر سب سے بڑی آفت آنے والی ہے ۔اگرچہ حکومت اس سیکٹر کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے لیکن کچھ لوگ اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کے لئے کچھ ایسا گھناونا کھیل کھیل رہے ہیں کہ یہ سیکٹر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔اس بارے میں جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں ان کے مطابق وادی کے بعض مخصوص علاقوں میں جہلم اور سندھ سے غیر قانونی طور ریت نکالنے والے انتہائی سرگرم ہوگئے ہیں اور وہ اس غیر قانونی دھندے کو آرام سے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔اگرچہ پولیس کی طرف سے اس بات کا دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ سینڈ مافیا کے خلاف سرگرم عمل ہے لیکن اس کے باوجود جہلم کے بیشتر حصوں میں سینڈ مافیا کی سرگرمیاں جاری ہیں نتیجے کے طور پر جہلم میں بڑے بڑے گڑھے بن گئے ہیں جس سے آبی حیات کو شدید خطرات لاحق ہوئے ہیں اس کے علاوہ اس کے کنارے دھنسنے لگے ہیں جس سے اس کے بنڈ وں کے گرنے اور آس پاس کے مکانوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہوئے ہیں۔پولیس کی طرف سے روز اس بات کا دعویٰ کیاجارہا ہے کہ غیر قانونی طور پر جہلم سے ریت نکالنے والے نہ صرف پکڑے جارہے ہیں بلکہ جن ٹیپروں کے ذریعے ریت کو مختلف مقامات پر لے جایا جاتا ہے ان کو بھی پکڑا گیا ہے لیکن اس کے باوجود سینڈ مافیا سرگرم ہے ۔جنوبی اور شمالی کشمیر کے علاوہ گاندربل کنگن میں دریائے سندھ کی حالت اور ہیت ہی بگاڑ کر رکھ دی گئی ہے ۔لیکن افسوس کا مقام ہے کہ یہ غیر قانونی کام دن دھاڑے ہورہا ہے لیکن اس پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے نتیجے کے طور پر صورتحال اب اس حدتک بگڑ گئی ہے کہ صرف ایک ضلع پلوامہ میں کروڑوں روپے مالیت کی آبپاشی سکیموں کو نقصان پہنچ رہا ہے اور عنقریب ایسا بھی وقت آنے والا ہے کہ سینکڑوں کنال زرعی زمین بنجر میں تبدیل ہوگی اور ہم سب دیکھتے رہ جاینگے ۔ایک معاصر روز نامے میں اس حوالے سے ایک تفصیلی خاکہ پیش کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا کہ پلوامہ ضلع کے لارکی پورہ ،پدگام پورہ اور آس پاس کے دیہات میں سینکڑوں کنال زرعی زمین کو سینچائی کرنے والی سکیم ناکارہ ہوگئی ہے اور یہ ساری زرعی زمین بنجر بنتی جارہی ہے ۔اس دوران پانپور میں غیر قانونی طور پر ریت نکالنے والے سینڈ مافیا کے خلاف لوگوں نے زبردست احتجاج کیا ہے اور کہا کہ ضلع پلومہ میں جہلم سے ریت نکالنے سے لارکی پورہ ،پدگام پورہ ،پتل باغ پانپور ،لیلہار ،قوئیل ،کاکہ پورہ اور آس پاس کے دیہات میں کروڑوں روپے مالیت کی آبپاشی سکیمیں ناکارہ ہورہی ہیں ۔پتل باغ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس غیر قانونی دھندے میں ایک سرکاری محکمے کے بعض ملازمین بھی مبینہ طور پر ملوث ہیں جنہوں نے کشتیاں خرید کر غیر مقامی مزدوروں کے ذریعے ریت نکالنے کا دھندا شروع کرکے جہلم کو تباہ و برباد کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔لوگوں نے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پلوامہ کے نوٹس میں بھی یہ معاملہ لایا ہے جنہوں نے پولیس کو اس بارے میں فوری کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ سینڈ مافیا نہ صرف سرگرم ہے بلکہ اپنا غیر قانونی دھندا جاری رکھے ہوئے ہے ۔اب آہستہ آہستہ جہلم اور سندھ کی ہیت بدلتی جارہی ہے لیکن سینڈ مافیا کے خلاف قابل ذکر کاروائی کرنے میں کسی قسم کی سنجیدگی نہیں دکھائی جارہی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سینڈ مافیا کو اپنا یہ دھندا جاری رکھنے کی اجازت دی جاتی ہے تو اس سے نہ صرف دھان اور دوسری فصلیں متاثر ہوجائینگی بلکہ جہلم کی صورت اور ہیت بھی تبدیل ہوجاے گی جس کے اثرات سے آبی حیات کا مستقبل بھی اثر انداز ہوسکتاہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
پی ایم مودی نے اردن کے شاہ  عبداللہ  دوئم سے بات کی

وزیراعظم مودی  نے برطانوی  وزیر  اعظم کیر سٹارمر سے بات کی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ندی نالوں اوردریاﺅں کے کناروں پر اخروٹ چھیلنے والی مشینری کی تنصیب ممنوع
ادارتی

(کیاجہلم اور سندھ کی حالت و ہیت تبدیل ہورہی ہے ؟)

05 جولائی 2024
جموں و کشمیر میں ملی ٹنسی اورسرحدپار کی دراندازی سے گہرا تعلق
تازہ ترین خبریں

جموں و کشمیر میں ملی ٹنسی اورسرحدپار کی دراندازی سے گہرا تعلق

26 اپریل 2022
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
زڈی بل سرینگر کے وارڈ افسر کے خلاف اینٹی کرپشن کی کارروائی
تازہ ترین خبریں

اینٹی کرپشن بیورو نے کولگام میں لائن مین کو تین ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا /ترجمان

03 جنوری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d