Daily Aftab
27 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(سعودی عرب میں دوران حج افسوسناک واقعات)

by Online Desk
20 جون 2024
A A
Muslim pilgrims perform Tawaf around Kaaba in the Grand Mosque in the holy city of Mecca, Saudi Arabia July 17, 2021. REUTERS/Ahmed Yosri

Muslim pilgrims perform Tawaf around Kaaba in the Grand Mosque in the holy city of Mecca, Saudi Arabia July 17, 2021. REUTERS/Ahmed Yosri

0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سعودی عرب میں جو افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے اس میں اب تک جو اعداد وشمار موصول ہوئے ہیں ان کے مطابق ساڑھے چھ سو سے زیادہ حجاج کرام کی موت واقع ہوئی ہے جن میں سے زیادہ تعداد مصری حاجیوں کی بتائی گئی جبکہ ایران ،انڈونیشیا ،سسنیگال ،تیونس اور عراق کے کئی حاجی صاحبان بھی جان بحق ہوئے ہیں ۔بھارت سے تعلق رکھنے والے بھی 68حاجی صاحبان کے جاں بحق ہونے کی سعودی سرکار نے تصدیق کی ہے ۔ان کے بارے میں بتایا گیا کہ شدت کی گرمی ،حاجیوں کا رش ،بھیڑ بھاڑ کی وجہ سے بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ کچھ موسمی حالات کی وجہ سے بھی از جان ہوئے ہیں ۔سعودی عرب میں سرکاری طور پر اس بات کی تصدیق کی گئی کہ از جان ہونے والے حاجیوں میں 323مصری حاجی شامل ہیں ۔کل شام تک مکہ مکرمہ میں جاں بحق ہونے والے حاجی صاحبان کی تعداد ساڑھے چھ سو سے زیادہ بتائی گئی ۔کہا جارہا ہے کہ لو لگنے سے دو ہزار سات سو حاجی صاحباں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور ان میں سے بھی بہت سے فوت ہوئے ہیں ۔سعودی حکومت کے ترجمان برائے امور حج نے میڈیا کو بتایا کہ بعض ہندوستانی لاپتہ بھی ہیں ۔ترجمان نے بتایا کہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ لاپتہ افراد کو تلاش کرکے ان کی شناخت ظاہر کی جاے لیکن حاجی صاحبان کی اتنی بڑی تعداد اور اوپر سے انتہائی موسمی حالات کی وجہ سے لاپتہ حاجی صاحبان کا سراغ لگانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔کہا جارہا ہے کہ مختلف مقامات پر پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے بھی اعلان پر اعلان کیا جارہا ہے اور کوشش یہی کی جارہی ہے کہ لاپتہ افراد یا زخمیوںیا فوت شدہ افراد کا جلد از جلد سراغ لگاکر ان کی شناخت کے سلسلے میں اقدامات کئے جاسکیں ۔مکہ مکرمہ سے ایک حاجی صاحب نے بتایا کہ حکومت سعودی عرب کے سرکاری افسراں اور ملازمیں کے علاوہ رضاکار بھی انتہائی سرگرمی سے لاپتہ افراد کی تلاش میں لگے ہوئے ہیں اور انتہائی موسمی حالات سے متاثرہ افراد کو نزدیکی اور ایمر جنسی ہسپتالوں تک پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں البتہ گرمی کا قہر اور حاجی صاحباں کی تعداد کو مد نظر رکھ کر ہر طرح کی کوششیں رائیگاں جارہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق سوموار کو مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت تقریباً52ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔اس حاجی صاحب نے بتایا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ سورج آگ برسا رہا تھا اور ان حالات میں بھی سعودی حکومت کے اہلکار اور افسراں دن رات کام کرتے رہے اور رضاکار حاجی صاحبان کو زیادہ سے زیادہ راحت دلانے کے لئے کوششوں میں مصروف رہے ۔جن کشمیری حاجیوں کے از جان ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ان میں کئی خواتین اور ایک جوڑا بھی شامل بتایا گیا ۔اس بارے میں حج کمیٹی تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔اس سال نہ صرف سعودی عرب بلکہ دنیا بھر میں گرمیوں کا سیزن کچھ زیادہ ہی قہر انگیز رہا اور سعودی عرب میں اسلئے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں کیونکہ اس مقدس سرزمین پر لاکھوں لوگ فریضہ حج ادا کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہیٹ سٹروک ،اور دوسری بیماریوں کے علاوہ کئی مقامات پر بھگدڈ کی وجہ سے بھی اموات واقع ہوئی ہیں بہر حال مقامی حج کمیٹی کو فوری طور ان حاجیوں جن میں خواتین بھی شامل بتائی گئیں کے بارے میں اطلاعات ان کے لواحقین کے ساتھ شئیر کرنی چاہئے جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے ہیں ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
 ریلوے نے دنیا کے بلند ترین چناب ریل پل پر ٹرائل رن کیا

 ریلوے نے دنیا کے بلند ترین چناب ریل پل پر ٹرائل رن کیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

امسال 10 لاکھ افراد کو حج کی اجازت دینے کا اعلان
ادارتی

(سعودی عرب میں دوران حج افسوسناک واقعات)

20 جون 2024
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(فضائی آلودگی پھیلانے سے اجتناب لازمی)

14 اپریل 2022
واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی
ادارتی

واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی

13 فروری 2023
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(جنگلوں کا صفایا اور ماحول کی کثافت)

01 دسمبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d