Daily Aftab
25 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی ایڈوائیزری کی خلاف ورزیاں )

by Online Desk
27 مئی 2024
A A
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

ڈیزاسٹر منیجمینٹ اتھارٹی کی طرف سے حال ہی میں اجرا کی گئی ایڈوائیزری کو کس طرح پاﺅں تلے روندا جارہا ہے اس کی مثال جھیل ڈل اور جہلم کے علاوہ معاون ندی نالوں میں دیکھنے کو مل رہی ہے ۔نہ تو پولیس کا کوئی پہرہ اور نہ ہی کوئی سرکاری کارندہ نظر آرہا ہے ۔قارئین کرام کو یاد ہوگا کہ ڈیزاسٹر منجیمنٹ اتھارٹی کی طرف سے بڑھتے ہوے درجہ حرارت کو مدنظر رکھتے ہوے ایک ایڈوائیزری جاری کردی گئی جس میں والدین سے کہا گیا کہ وہ اپنے بچوں کو جھیل ڈل ،جہلم اور اس کی معاون ندیوں اور نالوں میں نہانے سے باز رکھیں کیونکہ آج کل غرقابی کے واقعات رونما ہونے لگے ہیں کیونکہ جو بچے یا نوجوان ڈل اور جہلم میں نہاتے ہیں وہ بغیر لایف جیکٹس یا دوسری احتیاطی تدابیر کے بغیر ہوتے ہیں اور کبھی کبھار ایسا بھی ہوتاہے کہ وہ بد قسمتی سے ڈوب بھی جاتے ہیں۔قارئین کے لئے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی طرف سے جاری ایڈوائیزری کے متن کو یہاں دوبارہ شایع کیا جارہا ہے ۔ایڈوائیزری میں عوام اور بالخصوص بچوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور کہا گیا کہ کھلے آبی ذخائیر میں تیرا کی سے پرہیز کریں ۔جن میں خاص طور پر جہلم اور اس کے معاون ندی نالوں کے علاوہ جھیل ڈل بھی شامل ہے ۔ایڈوائیزری میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں کے سربراہاں کی یہ ایک اضافی ذمہ داری ہے کہ وہ طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنائیں جنہیں اس طرح کے حادثات کا اکثر و بیشتر سامنا کرنا پڑ تاہے ۔شکارا والوں سے کہا گیا کہ وہ اس طرح کے حادثات کی روک تھام کیلئے جھیل ڈل اور جہلم میں نظر گذر رکھیں ۔تحصیلداروں سے کہا گیا کہ وہ اپنے اپنے دائیرہ اختیار میں پہلے سے قایم زونل کمیٹیوں کو فعال اور حساس بنائیں ۔یہ ایک ایسی ایڈوائیزری ہے جس کی اس وقت سخت ضرورت محسوس کی جارہی ہے اور اس میں والدین کے ساتھ ساتھ سکول سربراہاں ،تحصیلداروں ،زونل کمیٹیوں کے ذمہ داروں ،شکارا والوں وغیرہ سے اپیل کی گئی کہ وہ اس ضمن میں اپنا اپنا رول نبھائیں ۔لیکن افسوس کا مقام ہے جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے کہ ابھی اس ایڈوائیزری کو جاری ہوئے دو ہی دن گذرے ہونگے کل یعنی سوموار کو جھیل ڈل میں جگہ جگہ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی پانی میں ڈبکیاں لگاتے ہوے دیکھا گیا ۔وہ سر عام جھیل میں تیراکی کرتے رہے اور کسی نے ان کو روکا ٹوکا نہیں ۔یہ کس قدر غفلت شعاری کا معاملہ ہے ۔جہاں سرکار بھی اس کے لئے ذمہ دار ہے وہاں والدین کو بھی اس معاملے میں بری الذمہ قرار نہیں دیا جاسکتاہے ۔جہلم اور اس کے معاون نالوں اور ندیوں میں بھی بچے بڑے وغیرہ دن بھر ڈبکیاں لگاتے ہوے دیکھے گئے ۔اگرچہ اس وقت ناقابل برداشت حد تک گرمیاں ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں لوگ اپنی زندگیوں سے کھلواڑ کریں ۔کل ہی صفاکدل میں ایک بچہ ڈوب گیا لیکن ایک مقامی نوجوان نے کمال جرات کا مظاہرہ کرکے اسے بچالیا البتہ سنگھپورہ پٹن میں اس معصوم کی جان نہیں بچائی جاسکی جو نالے میں ڈوب گئی اگر دریا اور ڈل کے کناروں پرباضابطہ پولیس دستے تعینات کئے جاتے اور سول اہلکاروں کی بھی ڈیوٹی لگائی جاتی تو بغیر احتیاطی تدابیر اختیار کئے نوجوان اور بچے وغیرہ ڈبکیاں لگاتے نہیں دیکھے جاتے اسلئے عام لوگوں کو بھی چاہئے کہ وہ اس معاملے میں اپنی اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھائیں اور نوجوانوں اور بچوں کی قیمتوں جانوں کو بچائیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
لوک سبھا انتخابات ، گنتی کا عمل 4جون کو عمل میں لایا جائے گا

لوک سبھا انتخابات ، گنتی کا عمل 4جون کو عمل میں لایا جائے گا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی ایڈوائیزری کی خلاف ورزیاں )
ادارتی

(ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی ایڈوائیزری کی خلاف ورزیاں )

27 مئی 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(فضائی آلودگی پھیلانے سے اجتناب لازمی)

14 اپریل 2022
ڈھائی سال پہلے کشمیر سے تشدد اور کشیدگی کی خبریں آتی تھیں لیکن اب بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے/ امیت شاہ
تازہ ترین خبریں

ڈھائی سال پہلے کشمیر سے تشدد اور کشیدگی کی خبریں آتی تھیں لیکن اب بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے/ امیت شاہ

21 فروری 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d