Daily Aftab
31 اگست ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(سعد پورہ اچھن ڈمپنگ گراونڈ کی منتقلی کا عمل کب تک؟)

by Online Desk
23 مئی 2024
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

آبادی میں اضافے کے نتیجے میں کئی ایسے مسایل اور مشکلات جنم لیتے ہیںجن پر اگر فوری طور قابو نہیں پایا جاے گا تو وہ آگے چل ایک بہت بڑی مشکل پیدا کرسکتے ہیں ۔آبادی بڑھنے سے جہاں ماحولیاتی آلودگی بڑھتی جارہی ہے وہیں دوسری طرف شہر و گام کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ جاتے ہیں اور اگر اس کوڑے کرکٹ کو جدید اور سائینسی طریقے پر ٹھکانے نہیں لگایا جاے گا تو ایسی ایسی بیماریاں پھیل جاینگی جن پر قابو پانا بعد میں مشکل ہوجاے گا۔یہاں اپنے قارئین کی توجہ شہر سے نکلنے والے کوڑے کرکٹ کی طرف مبذول کروائی جارہی ہے ۔شہر سے جتنا بھی کوڑا کرکٹ نکلتا ہے وہ اچھی طرح جمع کرکے گاڑیوں میں بھر بھر کر سعد پورہ اچھن کے ڈمپنگ گراونڈ پہنچایا جاتا ہے جہاں چشم دید گواہوں کے مطابق وہاں کوڑے کرکٹ کے پہاڑ کھڑے ہوگئے ہیں اور ان سے جو بد بو پھیلتی ہے اس نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے ۔اس میں کسی کا کوئی قصور بھی نہیں ۔اگر میونسپلٹی کی طرف سے اچھن کے ڈمپنگ گراونڈ میں کوڑا کرکٹ نہیں پہنچایا جاے گا تو پھر اسے کہاں رکھا جاے گا ؟یہ سب سے بڑا سوال ہے جس کا جواب ظاہر ہے کہ متعلقہ حکام کے پاس ہی ہوگا۔اس بارے میں نیشنل گرین ٹریبونل نے سرینگر میونسپل کارپوریشن کو ہدایت دی ہے کہ آٹھ ہفتوں یعنی دو ماہ تک شہر سے نکلنے والے کوڑے کرکٹ کو جدید سائینسی طریقوں پر ٹھکانے لگانے کے بارے میں ادارے کو آگاہ کرے ۔ایک مقامی خبر رساں ایجنسی APIنے ایک خبر شایع کی ہے جس میں بتایا گیا کہ سال 2016میں میونسپل کار پوریشن سرینگر نے کوڑے کرکٹ کو جدید سائینسی طریقے پر ٹھکانے لگانے کیلئے طرز عمل اپنانے کا اعلان کیا تھالیکن تقریباً آٹھ سال کا عرصہ گذرچکا ہے کارپوریشن کی طرف سے ایسی کوئی بھی کاروائی نہیں کی گئی ۔جس پر ٹریبونل نے برہمی کا اظہار کیا ہے اور شہر سے نکلنے والے کوڑے کرکٹ کو جدید سائینسی طریقے پر ٹھکانے لگانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے جو میونسپل کارپوریشن سے رابطہ قایم کرکے آٹھ ہفتے بعد گرین ٹریبونل کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔اس خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ سرکار نے اُ س وقت اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ اس سے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے جس پر بہت کم رقم خرچ ہو گاتاہم ایک دہائی گذر جانے کے باوجود پانچ میگا واٹ بجلی پیدا نہیں کی جاسکی ہے ۔جو حیران کُن ہے ۔ٹریبونل نے شنوائی کے دوران سعدہ پورہ اور آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی طرف سے پیش کی گئی شکایات کا سنجیدہ نوٹس لیا آج کل گرمیوں کے ان ایام میں اس ڈمپنگ گراونڈ سے بڑے پیمانے پر عفونت پھیلنے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اگرچہ میونسپلٹی کی طرف سے بار بار اس بات کا دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کوڑے کوکٹ کو جدید سانئیسی طریقے پر ٹھکانے لگایا جاے گا لیکن اب تک اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔دریں اثنا ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے اچھن سعدپور ڈمپنگ گراونڈ بتدریج سکڑتا جارہا ہے ۔اور اب اس میں مزید کوڑا کرکٹ ڈالنے کی گنجایش باقی نہیں رہی ہے ۔اسلئے سرکار کو جلد از جلد ڈمپنگ گراونڈ کسی دوسری جگہ منتقل کرنا چاہئے تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی مشکل پیش نہ آسکے اس کے ساتھ ہی صورہ میڈیکل انسٹیچیوٹ کو بھی بدبو اور اس سے نکلنے والی عفونت سے بچایا جاسکے ۔اگر اس کو ایسے ہی رہنے دیا جاے گا تو ہسپتال میں بیماروں کی حالت میں سدھا ر آنے کے بجائے ان کی حالت بگڑ سکتی ہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
  بھارت کو ایک "واضح اور مسلسل قیادت” کے لیے مینڈیٹ کی ضرورت ہے

  بھارت کو ایک "واضح اور مسلسل قیادت" کے لیے مینڈیٹ کی ضرورت ہے

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈہ نے ملکی سطح پر نمایاں حیثیت حاصل کی
جموں و کشمیر

سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈہ نے ملکی سطح پر نمایاں حیثیت حاصل کی

02 اگست 2023
دہی کے حیرت انگیز فوائد
صحت

دہی کے حیرت انگیز فوائد

01 مئی 2024
نئی دہلی سے آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث02 نائجیرین جعلساز گرفتار
ادارتی

(آن لائین فراڈ کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کے واقعات)

24 جنوری 2024
ملیشیا نے اپنی سرحدیں غیر ملکی سیاحوں کیلئے کھول دیں
تازہ ترین خبریں

ملیشیا نے اپنی سرحدیں غیر ملکی سیاحوں کیلئے کھول دیں

09 مارچ 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d