Daily Aftab
17 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(ہوائی کرایہ کی بڑھتی ہوئی شرحیں اور ٹوارزم)

by Online Desk
10 جنوری 2024
A A
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

ایک طرف مرکزی حکومت اور مقامی ایل جی انتظامیہ جموں کشمیر میں سیاحت کو بڑھاوا دینے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھارہی ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ بعض عناصر اس سارے معاملے کو سبو تاژ کرنے میں لگے ہوئے ہیں ان عناصر میں کئی اہم ادارے بھی شامل ہیں ۔جو کشمیر کی سیاحت کو وسعت دینے کیلئے اہم کردار کی حیثیت رکھتے ہیں ان میں خاص طور پر ہوائی کمپنیاں شامل ہیں جو اب من مانے طریقے پر ہوائی کرایہ کی شرحوں میں اضافہ کرکے سیاحوں کو اس خطہ جنت سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔گذشتہ دنوں کیرالہ سے آے ہوے سیاحوں کی ایک جمعیت نے بتایا کہ وہ گرمائی ایام میں وادی کی سیاحت پر آنا چاہتے تھے تاکہ وہ یہاں کے باغات ،رنگ برنگے پھولوں اور سرسبز میدانوں او رمرغزاروں سے لطف اندوز ہوسکیں اور یہاں کے جھرنوں ،ندیوں ،نالوں ،چشموں اور جھیلوں کے بلوریں پانیوں کو دیکھ سکیں محسوس کرسکیں اور گرم ماحول میں مختلف سیاحتی مقامات کی سیر کرسکیں اور خاص طور پر پہلگام میں نالہ لدر کے اس شور مچاتے ہوے پانی کو بہتا ہوا دیکھ سکیں جس کے سرور سے خود بخود نیند آجاتی ہے لیکن اس وقت نہ تو آبشار کہیں نظر آتے ہیں نہ باغوں میںرنگ برنگے پھول بلکہ ہر طرف سوکھے درخت جن پر ایک بھی پتہ نہیں ہوتا ہے ۔نالہ لدر خاموش ،جھیل ڈل اور ولر کی مرتعش سطح پر قبرستان کی سی خاموشی چھائی رہتی ہے لیکن بقول ان کے وہ موسم بہار میں اسلئے یہاں کی سیر پر نہیں آسکتے ہیں کیونکہ وہ ہوائی کرایہ ادا نہیں کرسکتے ہیں جو دہلی سے سرینگر تک بیس پچیس ہزار ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اس سے کم کرایہ پر سوئیزر لینڈ کی سیر کرسکتے ہیں ۔لیکن کشمیر کشمیر ہے ایسی قدرتی خوبصورتی دنیا بھر میں کہیں نہیں مل سکتی ہے ۔جب سیاح کشمیر آنا چاہتے ہیں لیکن صرف ہوائی کرایہ کی بڑھتی ہوئی شرحوں کی وجہ سے یہاں نہیں آسکتے ہیں تو معاملے کو سلجھانے کیلئے مرکزی وزارت شہری ہوابازی کو آگے آنا چاہئے اور ایسی ہوائی کمپنیوں کی سرزنش کرنی چاہئے جو اس وقت بیجا طور پر ہوائی کرایہ کی شرحوں میں اضافہ کرکے یہاں کے ٹورسٹ سیزن کو سبو تاژ کررہی ہیں جب یہاں کا سیاحتی سیزن عروج پر ہوتاہے ۔حکومت اگر چاہے گی تو ہوائی کرایہ کی شرحوں میں اضافہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائی کرسکتی ہے ۔ہوسکتاہے کہ کبھی کبھار کرایہ کی شرحوں میں اضافہ ناگزیر بن جاتا ہے اس وقت بھی ہوائی کمپنیوں کو مناسب طور پر کرایہ کی شرحوں میں اضافہ کرناچاہئے ۔بعض لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسوقت سرینگر سے جموں تک کا پرائیویٹ ٹرانسپورٹروں نے حد سے زیادہ کرایہ وصول کرنا شروع کردیا ہے اسلئے اس پر بھی بھی نظر گذر رکھنے کی ضرورت ہے ۔ٹریفک حکام دعویٰ کررہے ہیں کہ وہ چوبیس گھنٹے سرینگر جموں شاہراہ کی نگرانی کرتے رہتے ہیں اسلئے ان کو بھی اس جانب اقدام اٹھانا چاہئے اور یہ دیکھنا چاہئے کہ کہیں سواریوں سے حد سے زیادہ کرایہ وصول تو نہیں کیا جارہا ہے ۔؟

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
چلہ کلان سے قبل ہی وادی میں راتیں انتہائی سر

وادی میں سخت سردی کی لہر جاری، سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 5.0ڈگری ریکارڈ

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(ہوائی کرایہ کی بڑھتی ہوئی شرحیں اور ٹوارزم)

10 جنوری 2024
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)
تازہ ترین خبریں

(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)

24 نومبر 2024
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(وادی میں گھناونے جرایم کا ارتکاب)

09 مارچ 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d