رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کی وجہ سے آبی ذخائر منجمد ، پانی کے نل جم جانے سے لوگ پریشان
سرینگر/10جنوری///وادی کشمیر میں ہڑیوںکو جمادینے والی سردی کی شدید لہر جاری رہنے کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں تنزلہ برقرار ہے ۔ سرینگر میں کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.0ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ جھیل ڈل ، جھیل نگین اور دیگر جھیلوں میں پانی کی سطح جم گئی ہے ۔ ادھر شبانہ منفی درجہ حرارت کی وجہ سے پینے کے صاف پانی کے نل جم جانے سے لوگوں کو صبح کے اوقات پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں پارہ ایک بار پھر گر گیا کیونکہ سرینگر میں بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر دن بھر اگرچہ ہلکی دھوپ نکل آتی ہے تاہم سردی کی شدت برقرار ہے اورہڑیوںکو جمادینے والی سردی کی لہر سے لوگوںکوشدید مشکلات کاسامناکرنا پڑرہا ہے۔ سرینگر اور وادی کے دیگر اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت منفی رہنے کی وجہ سے جھیل ڈل،جھیل نگین، آنچار جھیل ،ولر اور دیگر جھیلوں اور دریاﺅں کی اوپری سطح جم گئی تھی جبکہ پینے کے صاف پانی کی سپلائی کی پائپیں بھی جم گئیں جس کی وجہ سے عام لوگوںکو صبح کے اوقات پینے کے پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے کہا کہ سرینگر میں منفی پانچ درجہ حرارت رہا جبکہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح پہلگام میں پچھلی رات منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ معمول سے 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔محکمہ نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور اس جگہ کے لیے درجہ حرارت معمول سے 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ تھا۔انہوںنے بتایا کہ شمالی کشمیر کے کپوارہ قصبے میں گزشتہ رات منفی 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور وہاں یہ معمول سے 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ادھر وادی کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی درجہ حرارت میںگراوٹ دیکھی گئی ہے اور جموں میں گزشتہ رات 5.1 ° C کے مقابلے میں کم از کم 4.8 ° C ریکارڈ کیا گیا، اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لئے معمول سے 2.6 ° C سے کم تھا۔انہوں نے کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دریں اثناءمحکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چند دنوں تک موسم کی صورتحال میںکوئی تبدیلی کئی پیش گوئی نہیں کی ہے ۔ یاد رہے کہ رواں موسم سرماءکے ”چلہ کلاں “ کے 20دن ختم ہوئے ہے اور ان بیس دنوںمیںوادی کے کسی بھی میدانی علاقے میں برفباری یا بارش نہیں ہوئی جبکہ بالائی علاقوں میں ایک دو بار ہلکی برفباری ضرور ہوئی تھی تاہم مجموعی طور پر ان بیس دنوں میں موسم خشک رہا ہے ۔