پلوامہ میںکہرام مچ گیا ، پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کردی
سرینگر/10جنوری//پلوامہ میں ایک نوجوان کی لاش کو کمرے میں رسی سے لٹکتی ہوئی پائی گئی ۔ اس واقع سے علاقے میں کہرام مچ گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد جائے موقع پر پہنچ گئی ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بدھ کے روز اُس وقت سراسمگی پھیل گئی جب ایک 28سالہ نوجوان کی لاش اس کے کمرے میں لٹکتی ہوئی پائی گئی جس کی وجہ سے وہاں کہرام مچ گیا ۔ نوجوان کو اگرچہ فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ متوفی نوجوان پچھلے کچھ دنوں سے ڈپریشن میں تھا کیونکہ وہ حال ہی میں جے ای کے امتحان میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ U/S 174 CRPC کے تحت انکوائری کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔