ADVERTISEMENT
سری نگر/ شمالی ضلع بارہ مولہ کے رفیع آباد علاقے میں تیندوے نے تین افراد کو زخمی کیا۔اطلاعات کے مطابق بارہ مولہ کے رفیع آباد میں پیر شام دیر گئے تیندوے نے تین مقامی افراد پر حملہ کرکے انہیں شدید طورپر زخمی کیا۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہیں۔مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ رفیع آباد، فیروز پورہ ، لوری ہامہ سمیت دیگر علاقوں میں جنگلی جانور آزادانہ طور پر گھوم پھیر رہے ہیں۔انہوں نے وائلڈ لائف محکمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلی جانوروں کو پکڑ کر انہیں وائلڈ لائف سنچری منتقل کیا جائے۔
ADVERTISEMENT