Daily Aftab
17 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

پرائیوٹ سکولوں میں ”ٹیوشن “کے نام پر درس و تدریس کا سلسلہ جاری 

by Online Desk
10 جنوری 2024
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

والدین سے رقومات اینٹھنے کا بہانہ ، سرکاری احکامات کی سراسر خلاف ورزی 

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

ADVERTISEMENT

 سرینگر/10جنوری/وادی کے مختلف نجی سکولوںکی جانب سے سرمائی تعطیلات کے باوجود ”ٹیوشن “ کے نام پر درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے تاکہ بچوں کے والدین سے کسی بہانے رقومات اینٹھ لی جائے ۔ نامی گرامی سکولوںمیں بچوں کو لانے لے جانے کےلئے باضابطہ گاڑیوں کا بھی استعمال کیا جاتا ہے اور سکول احاطے سے منسلک عمارتوںمیں بچوں کو پڑھایا جاتا ہے جس پر والدین نے سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکار بچوں کےلئے سرمائی تعطیلات اس لئے فراہم کرتی ہے تاکہ سخت سردی سے بچے بچ جائیں تاہم سکولوں کے منتظمین اس قدر لالچی ہوچکے ہیں کہ وہ بچوں کی صحت کا کوئی خیال نہیں رکھتے اور سرکاری احکامات کی سراسر خلاف ورزی کرتے ہیں ۔ وائس آف انڈیاکے مطابق وادی کشمیر میں نجی اور سرکاری سکولوں میں سرمائی تعطیلات چل رہی ہے اور تعلیمی اداروں میں کسی بھی قسم کے درس وتدریس کو فی الحال معطل رکھا گیا ہے تاکہ طلبہ کو سخت سردی کے بیچ سکولوں تک نہ پہنچنا پڑے اور ان کی صحت پر کوئی اثر نہ پڑے ۔ تاہم کئی نامی گرامی پرائیویٹ سکولوں میں ”ٹیوشن “ کے نام پر درس و تدریس کاسلسلہ جاری رکھا گیا ہے اور سکولوں میں یا ان سے منسلک دیگر کمروںمیں بچوں کو پڑھایا جاتا ہے اور اس کے لئے سکولوں کی جانب سے باضابطہ طور پر گاڑیوں کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ سرینگر کے مختلف مضافاتی علاقوں جن میں گلاب باغ،ناگہ بل، پاندچھ ،ملہ باغ حضرتبل ، شامل ہے میں کئی نامی گرامی سکولوں میں باضابطہ طور پر درس و تدریس کا کام جاری ہے اور یہ صرف اسلئے کیوں کہ طلبہ کے والدین سے ”ٹیوشن “ کے نام پر موٹی موٹی رقومات اینٹھ لی جائے ۔ کئی والدین نے وی او آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بچے اپنے مقامی علاقوں میں بھی ٹیوشن پر جاسکتے ہیں لیکن سکولوںکی جانب سے اس طرح سے ”ٹیوشن “ کلاسز چلانا صرف اور صرف والدین سے پیسے نکالنا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ سکول منتظمین اس قدر لالچی بن گئے ہیںکہ وہ اب بچوں کے لانے اور لے جانے کےلئے باضابطہ گاڑیوں کا بھی استعمال کرتے ہیں اور سکولوں میں انہی اساتذہ کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہے جو پہلے سے ہی سکولوں میں تعینات ہے اور اس طرح سے سکول منتظمین نے صرف بچوں اور والدین کےلئے باعث پریشانی ہے بلکہ اساتذہ اوردیگرعملہ کےلئے بھی پریشانی کھڑا کردیتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ سرکاری احکامات کی بھی سراسر خلاف ورزی کے کیوں کہ سرکار کی جانب سے سرمائی تعطیلات اس لئے فراہم کی جاتی ہے تاکہ سخت سردی سے بچوںکو محفوظ رکھا جائے اور انہیں سردی کے دوران سکول نہ آنا پڑے اور اگر ٹیوشن کے نام پر سکولوں بچوں کو سکول جانا پڑے توسرمائی تعطیلات کا کیا فائدہ ہوگا۔ انہوںنے اس ضمن میں ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن ،سیکریٹری ایجوکیشن ، ڈویژنل کمشنر کشمیر اور چیف سیکریٹری سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے سکولوں کے خلاف کارروائی کرے جو ٹیوشن کے نام پر سکولوں میں کلاسز چلارہے ہیں۔

Like this:

Like Loading...

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
جامع ترقی اور مساوی حقوق کی فراہمی کےلئے انتظامیہ وعدہ بند ۔ منوج سنہا

جامع ترقی اور مساوی حقوق کی فراہمی کےلئے انتظامیہ وعدہ بند ۔ منوج سنہا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

آﺅاسکول چلیں ہم !وادی میں 02مارچ سے ہوگا درس و تدریس کا عمل دوبارہ بحال
تازہ ترین خبریں

پرائیوٹ سکولوں میں ”ٹیوشن “کے نام پر درس و تدریس کا سلسلہ جاری 

10 جنوری 2024
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)
تازہ ترین خبریں

(بابائے صحافت خواجہ ثنااللہ بٹ ایک عظیم قلمکار)

24 نومبر 2024
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(وادی میں گھناونے جرایم کا ارتکاب)

09 مارچ 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d