Daily Aftab
30 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(خط چناب کے خونین راستے)

by Online Desk
15 نومبر 2023
A A
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

ڈوڈہ میں کل یعنی 15نومبر کو ایک المناک حادثہ رونما ہوا ہے جس میں اب تک 36افراد کی ہلاکت اور 19سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی نازک قرار دی جارہی ہے ۔اس المناک حادثے پر وزیر اعظم نریندر مودی ،مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ ،لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کے علاوہ ہر چھوٹے بڑے لیڈر نے انتہائی دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے جبکہ عام لوگوں نے بھی اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اس بات کی تحقیقات کی جاے کہ خطہ چناب میں آے روز حادثات کی کیا وجوہات ہیں ؟کیونکہ اکثر و بیشتر ہر دو تین ہفتے بعد چناب خطے میں کسی نہ کسی گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے ہلاکتیں ہوجاتی ہیں ۔کل جو حادثہ رونما ہوا وہ اسکر کے مقام پر پیش آیا جس سے لگتا ہے کہ خطہ چناب کے راستے خونین ہوچکے ہیں ۔ان راستوں کو انسانی خون کی پیاس لگ گئی ہے تب ہی آے دن سڑک حادثات رونما ہوتے ہیں اور تازہ حادثات میں اتنی ہلاکتیں ہوئیں کہ کلیجہ پھٹ جاتا ہے اور دل خون کے آنسو رونے لگتاہے ۔ایک ساتھ تین درجن سے زیادہ انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل یقین ہے ۔اس حادثے کے بعد جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں ان کے مطابق یہ مسافر گاڑی صبح ڈوڈہ سے روانہ ہوئی اور جب یہ گاڑی اسکر کے مقام پر پہنچ گئی تو یہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں لڑھک گئی جس سے ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔بعض مقامی لوگوں نے اس خطے میں حادثات کے بارے میں کہا کہ ڈوڈہ ،بھدرواہ ،کشتواڑ ،راجوری ،پونچھ وغیر ہ میں اکثر مسافر گاڑیوں کے ڈرائیور گنجایش سے زیادہ مسافروں کو سوار کرتے ہیں اور پھر تیز رفتاری سے گاڑیاں چلاتے ہیں اس دوران پہاڑی راستوں پر ڈرائیور گاڑیوں پر قابو نہیں رکھ سکتے ہیں اور گاڑیاں اوور لوڈنگ کی وجہ سے لڑھک جاتی ہیں اور اس طرح انسانی جانیں ضایع ہوجاتی ہیں ۔اس پر قابو پانے کے لئے ضلع انتظامیہ نے آج تک کوئی کاروائی نہیں کی ہے ۔کل جو حادثہ رونما ہوا ہے اس کے بارے میں بھی بتایا جاتاہے کہ اس میں گنجایش سے زیادہ مسافر سوار تھے اور گاڑی اسکر کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور نیچے گہری کھائی میں لڑھک گئی اور اتنی جانیں تلف ہوگئیں ۔سب کو معلوم ہے کہ مسافر گاڑیوں کی نہ تو فٹنس پر کوئی توجہ دی جاتی ہے اور نہ ہی سڑکوں پر جگہ جگہ ٹریفک کا عملہ تعینات کیا جارہا ہے تاکہ گاڑیوں کی تیز رفتاری یا ان کی اوور لوڈنگ چیک کی جاتی ۔جب اس طرح کی صورتحال ہو تو حادثات کو کیسے روکا جاسکتا ہے ؟حکام کو یہ بات یقینی بنانی چاہئے کہ مسافر گاڑیوں کی بھر پور چکنگ ہونی چاہئے اور سڑکوں پر مختلف مقامات پر ناکے بٹھانے چاہئے تاکہ ڈرائیوروں کی تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ پر قابو پایا جاسکے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
وزیر اعظم نریندر مودی نے ‘وکشت بھارت سنکلپ یاترا’ کا آغاز کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے 'وکشت بھارت سنکلپ یاترا' کا آغاز کیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

بجبہاڑہ میں سڑک حادثہ،سکوٹی سوار جاں بحق
ادارتی

(خط چناب کے خونین راستے)

15 نومبر 2023
ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف
تازہ ترین خبریں

ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف

07 جنوری 2023
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)
ادارتی

(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)

12 فروری 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d