Daily Aftab
5 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(ہسپتالوں میں ہیٹنگ سسٹم چالو کرنے کی ضرورت)

by Online Desk
11 نومبر 2023
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سردیاں بڑھنے کے ساتھ ہی لوگ تھر تھر کانپنے لگے ہیں ۔سردیوں سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں بیمار شامل ہوتے ہیں ۔خاص کر ان بیماروں کو شدید مشکلات پیش آتی ہیں جو ہسپتالوں میں داخل ہوتے ہیں۔اخبارات میں ان ہی دنوں ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر نثار الحسن کا ایک بیان شایع ہوا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں مریض سردی سے تھر تھر کانپنے لگے ہیں کیونکہ بقول ان کے ہسپتالوں میں ہیٹنگ سسٹم چالو نہ ہونے سے ایسے بہت سے مریض جن کے لئے سردیاں موت کا باعث بن سکتی ہیں کو کچھ زیادہ ہی پریشانیاں لاحق ہورہی ہیں۔چنانچہ ایسوسی ایشن نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ہسپتالوں میں فوری طور پر ہیٹنگ سسٹم چالو کیا جاے تاکہ مریضوں کی زندگیوں کو بچایا جاسکے ۔اسی روز شام کو محکمہ صحت کے ڈائیریکٹر نے جوابی بیان دیا جس میں انہوں نے ڈاکٹر س ایسوسی ایشن کے بیان کو غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوے کہا کہ ہسپتالوں میں ہیٹنگ سسٹم شروع کیا گیا ہے اور مریضوں کی صحتیابی کے بارے میں کسی سمجھوتے کی گنجایش نہیں ۔بہر حال دونوں ذمہ دار ہیں اور دونوں کی سماج میں کافی عزت ہے اسلئے لوگوں کو ان پر اعتبار ہے ۔لیکن اگر کسی ہسپتال میں ابھی تک ہینٹنگ سسٹم چالو نہیں کیا گیا ہے تو ابھی سے اس کو چالو کرنے کی ضرورت ہے ۔کیونکہ بہت سے مریض ایسے ہوتے ہیں اور جیسا کہ اوپر کہا گیا ہے کہ ان کے لئے سردیاں موت کا باعث بن سکتی ہیں ۔ڈاکٹر موصوف کا کہنا ہے کہ جب درجہ حرارت میں کمی ہوتی ہے تو ہسپتالوں میں کارڈیک اور فالج کے مریضوں میں موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔کیونکہ سردیاں خون کو گاڑھا اور شریانوں کو تنگ کردیتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دمہ کے مریضوں اور پھیپھڑوں کے دایمی امراض کے مریضوں کی حالت ہسپتالوں میں سردیوں کی وجہ سے خراب ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ڈاکٹر موصوف کا کہنا ہے کہ سردیوں کی وجہ سے حاملہ خواتین کے قبل از وقت بچے کی پیدایش کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جبکہ بچے اور بوڑھے خاص طور پر ہائیپو تھر میا کا شکار ہوجاتے ہیں جو سانس اور دل کی خرابی اور یہاں تک کہ موت کا باعث بھی بن سکتے ہیں ۔ڈاکٹر نثار نے کہا کہ ہسپتال کے عملے اور خاص طور پر پیرا میڈیکل سٹاف کو بھی اپنے فرایض کی انجام دہی میں مشکلات پیش آتی ہیں کیونکہ رات کے دوران درجہ حرارت کافی گرجاتا ہے ۔انہوں نے متعلقہ حکام کی توجہ خاص طور پر اس بات کی طرف مبذول کی کہ زیادہ تر ہسپتالوں میں ان بلٹ سنٹرل ہیٹنگ سسٹم نہیں ہیں اور وہ روایتی ہیٹر پر انحصار کرتے ہیں جو مریضوں کو فایدے سے زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں۔اسلئے جن ہسپتالوں میں ابھی تک ہیٹنگ سسٹم نہیں ہے ان میں فوری طور ہیٹنگ سسٹم چالو کیا جاے ۔لوگوں کی طرف سے ایک تجویز یہ بھی ہے کہ جن مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کیا جاتا ہے یا جو آوٹ ڈور میں علاج کروانے کے لئے آتے ہیں سے کم سے کم ہیٹنگ چارجز وصول کئے جاسکتے ہیں تاکہ ہسپتالوں کے لئے مخصوص بجٹ پر زیادہ بوجھ نہ پڑ سکے اور لوگوں سے حاصل کئے گئے پیسوں سے ہیٹنگ سسٹم چالو کرنے میں کچھ مدد کی جاسکتی ہے تاکہ خاص طور پر ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی حالت بہتر بن سکے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
ملک میں تقریباً 15 ہزار کروڑ روپے کے کاسمیٹکس کی فروخت

ملک میں تقریباً 15 ہزار کروڑ روپے کے کاسمیٹکس کی فروخت

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ہسپتالوں میں ہیٹنگ سسٹم چالو کرنے کی ضرورت)

11 نومبر 2023
نئی دہلی سے آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث02 نائجیرین جعلساز گرفتار
ادارتی

(آن لائین فراڈ کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کے واقعات)

24 جنوری 2024
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)
ادارتی

(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)

12 فروری 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d