یوم آزادی جس قدر قریب آرہا ہے اسی حساب سے سرکاری سطح پر تیاریاں شروع کی جارہی ہیں ۔اس بارے میں سرینگر کے ڈپٹی کمشنر اعجاز اسد نے گذشتہ دنوں میڈیا کو بتایا کہ اس سال جشن آزادی کا عنوان میری مٹی میرا دیش ہوگا کیونکہ وطن کی مٹی کا کوئی نہ تو متبادل ہوسکتا ہے اور نہ ہی اس جیسی خوشبو کسی شے میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ مادر وطن کی مٹی سے جو لگاﺅ ہواکرتا ہے وہ چاروں سو دکھائی دے رہا ہے اور مادر وطن کی اس مٹی کی خوشبو پھولوں کی خوشبو سے بہتر ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سال جشن آزادی کی تقریبات میری مٹی میرا دیش کے تحت منائی جاینگی۔اعجاز اسد نے جشن آزادی کی سالگرہ کے موقعے پر حسب روایت ہر گھر ترنگا لہرانے کا عندیہ دیتے ہوے کہا کہ اب کی بار میری مٹی میرا دیش کے عنوان کے تحت ہر پنچایت گھر سے ریلی نکالی جاے گیااور کلش لے کر دہلی روانہ ہوجاے گی۔جشن آزادی کی تقریبات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔چنانچہ ان تقریبات کو کامیابی سے ہمکنار کرنے اور ان تقریبات میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ایک ادارے کو متحرک کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں ہر گھر ترنگا لہرایا جاے گا وہی ہر پنچایت میں جشن آزادی اور میری مٹی میرا دیش کے عنوان کے تحت تقریبات منعقد جاینگی اور ریلیاں نکالی جاینگی ۔مٹی کے کلش لے کر ریلی دہلی روانہ ہوجاے گی۔انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کی تقریبات منانے کے لئے تیاریوں کو آخری شکل دی جارہی ہے ۔محکمہ تعلیم اور یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کونسل کے علاوہ دیگر متعلقہ ادارے تیاریاں کرنے لگے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر جگہ پر ہرسرکاری دفتر پر ترنگا لہرایا جاے گا اور رنگا رنگ پروگرام پیش کئے جاینگے ۔اس برس یوم آزادی کی تقریبات میں کچھ خاص انداز اپنائے جاینگے ۔سکول بچوں اور سرکاری ملازمین کو اس سلسلے میں خصوصی تربیت دی جارہی ہے ۔یوم آزادی پر جہاں مختلف سٹیڈیموں میں روایتی تقریبات ہونگی وہاں اس سال جیسا کہ سرکاری ذرایع سے معلوم ہواہے کہ کچھ ہٹ کے اور الگ مختلف نوعیت کی تقریبات منعقد ہونگی جن میں وطن کی پاک مٹی سے محبت کے جذبات کی عکاسی کی جاے گی اور دنیا بھر کو دکھایا جاے گا کہ کشمیری عوام کس طرح اس سال یوم آزادی کی تقریبات منانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔اس سال خاص تقریبات کے لئے مختلف محکموں کی طرف سے تعاون دینے کا اعلان کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس سال جشن آزادی منانے کے لئے سرکاری ملازمین بھی اپنی ذمہ داریوں کو بحسن خوبی نبھاینگے تاکہ اس کا یوم آزادی یاد گار بن سکے ۔سرکاری طور پر ہر محکمے کے سربراہ کو خصوصی مکتوب بھیجے گئے ہیں جن میں ان پر زور دیا گیا کہ وہ جشن آزادی مین سرکاری ملازمین کو شرکت کو یقینی بنانے کے لئے کسی طرح کی کوتاہی یا غفلت کا مظاہرہ نہ کریں اور ہر شہری کو اس دن کی اہمیت سے واقف کرانے کے لئے تقریبات کا ابھی سے انعقاد کیا جارہا ہے اور خصوصی کلچر ل پروگرام پیش کئے جارہے ہیں ۔