Daily Aftab
25 ستمبر ,2023
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(محرم الحرام اور سرکار کی ذمہ داریاں)

by Online Desk
17 جولائی 2023
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

امام عالی مقام اور دیگر شہدائے کربلا کی یاد میں محرم والحرام کے دوران درجنوں عزاداری جلوس برآمد ہونے کے علاوہ ماتمی مجالس کا انعقاد ہورہا ہے ۔اس مہینے کے دوران خاص طور پر شعیہ آبادی والے علاقوں اور امام بار گاہوں میں عزاداروں کا رش ہوگا۔سانحہ کربلا انسانی تاریخ کا ایک ایسا باب ہے جس میں بلالحاظ مذہب و ملت دنیا کی ہر حق و انصاف اور انسانیت پسند قوم و مذاہب کے لئے عزیمت کا درس موجود ہے ۔سانحہ کربلا حق و باطل کا ایک ایسا معرکہ تھا جس میں باطل قوتوں کو شکست فاش ہوئی اور حق کا بول بالا ہوا ۔اس معرکہ سے دنیا کو اس بات کا پتہ چلا کہ امام عالی مقام اور آپ کے جانثار ساتھیوں نے حق کے لئے اپنی جانوں تک کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا ۔اگرچہ باطل نے شہدائے کربلا کے لئے حد سے زیادہ مشکلات پیدا کردی تھیں اور انہیں ہر طرح سے تنگ و طلب کیا لیکن امام عالی مقام کے جانثاروں نے باطل قوتوں کے سامنے جھکنے سے انکار کرکے اپنی عزیز جانیں قربان کردیں۔دنیا نے دیکھ لیا کہ کس طرح ایمانی طاقت سے سرشار مٹھی بھر مسلمانوں نے باطل کا جوانمردی سے مقابلہ کرکے حق و صداقت کی علم بلند کی اور اسلامی تاریخ میں سرخ رو ہوئے ۔امام عالی مقام اور آپ کے جانثار ساتھیوں جنہوں نے اپنے عزیز جانوں کی قربانیاں دیں کی یاد میں دنیا بھر میں محرم الحرام کے دوران تعزیتی جلوس نکالے جاتے ہیں اور ماتمی مجالس کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے ۔اس حوالے سے وادی میں بھی جگہ جگہ عزاداری کے جلوس برآمد کئے جاتے ہیں اور امام بار گاہوں میں ماتمی مجالس کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے جن میں مقررین معرکہ کربلا پر روشنی ڈالتے ہوے امام عالی مقام اور دوسرے شہدائے کربلا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوے لوگوں کو معرکہ کربلا سے سبق حاصل کرنے کی تلقین کرتے ہیں تاکہ لوگ اپنے روز مرہ کے معمولات میں بھی صرف حق حق اور حق کی راہ پر گامزن رہیں اس طرح کامیابی ان کا مقدر بن سکتی ہے ۔محرم الحرام کے دوران حکومت کو چاہئے کہ وہ خاص طور پر شعیہ آبادی والے علاقوں کی طرف توجہ دے ۔خمینی چوک سے آے ہوے وفود نے اس بات کی شکایت کی کہ وہاںمحرم الحرام میں روزانہ عزاداری کے جلوس برآمد ہوتے ہیں اور ماتمی مجالس منعقد کی جاتی ہیں لیکن بمنہ پل سے خمینی چوک تک سڑک کی خستہ حالت سے عزاداروں کو مشکلات پیش آسکتی ہیں کیونکہ ابھی تک اس پر میگڈم بچھایا نہیں گیا ہے ۔راستے میں بڑے بڑے کھڈ پڑے ہیں اور گاڑیاں چلنے سے گردو غبار اڑ جانے سے بیماریاں جنم لیتی ہیں۔سعدکدل ،حسن آباد ،ڈل کے اندرونی علاقوں ،زڈی بل ،کمانگر پورہ ،بچھوارہ ڈل گیٹ ،چھتہ بل ،باغوان پورہ ،لال بازار اور دوسرے شعیہ آبادی والے علاقوں میں اس مہینے کے دوران بجلی اور پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاے اور راشن گھاٹوں پر غلے کا انتظام کیا جانا چاہئے اس کے علاوہ سٹریٹ لائیٹس ،صحت و صفائی اور سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کی طرف توجہ دی جانی چاہئے تاکہ عزا داروں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔جن راستوں سے ماتمی جلوس برآمد ہونگے ان سڑکوں کی تجدید و مرمت کی جانی چاہئے اور خاص طور پر امام بارگاہوں میں پینے کے پانی کی وافر مقدادر دستیاب رکھی جانی چاہئے تاکہ گرمیوں کے ان ایام میں عزا داروں کو پانی فراہم ہوسکے ۔جہاں نلوں کے ذریعے پانی کی فراہمی مین کسی قسم کی مشکل پیش آے وہاں ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کیا جاے تاکہ ماتمی جلے جلوسوں میں کسی قسم کا خلل نہ پڑ سکے ۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

جموں کشمیر کے حوالے سے نارتھ زون کونسل کا اجلاس اہمیت کا حامل

(میلاد النبی کی تقریب سعید پر معقول انتظامات کئے جائیں)

(پرندوں کی 60فی صد نسلیں کم ہونے کی جوہات)

اسی بارے میں

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

جموں کشمیر کے حوالے سے نارتھ زون کونسل کا اجلاس اہمیت کا حامل

24 ستمبر 2023
درگاہ حضرت بل ، جامع مسجد سمیت وادی کی دیگر عبادت گاہوں کی رونق پھر سے لوٹ آئیں
ادارتی

(میلاد النبی کی تقریب سعید پر معقول انتظامات کئے جائیں)

22 ستمبر 2023
(پرندوں کی 60فی صد نسلیں کم ہونے کی جوہات)
ادارتی

(پرندوں کی 60فی صد نسلیں کم ہونے کی جوہات)

20 ستمبر 2023
پولینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک غریب لڑکی رہتی تھی
بین اقوامی

پولینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک غریب لڑکی رہتی تھی

17 ستمبر 2023
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(کشمیری فروٹ گروورس کے خدشات دُور کرنیکی ضرورت)

17 ستمبر 2023
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

نہ بجلی نہ پانی ،چاروں طرف ہا ہا کار

15 ستمبر 2023
امریکی میوہ جات اور دالوں کی درآمدپر ڈیوٹی میں مزید تخفیف
ادارتی

(امریکی سیب پر درآمدی ٹیکس میں کمی کا فیصلہ حیران کن)

13 ستمبر 2023
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،عام شہری متاثر

13 ستمبر 2023
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(سرکاری سکولوں میں ڈیجیٹل طریقہ کار اپنانے کی شروعات)

11 ستمبر 2023
Next Post
ضلع ترقیاتی کمشنر نے آزاد گنج بارہمولہ میں واٹرفلٹریشن پلانٹ کا معائینہ کیا

ضلع ترقیاتی کمشنر نے آزاد گنج بارہمولہ میں واٹرفلٹریشن پلانٹ کا معائینہ کیا

اہم خبریں

سری نگر میں” اوبسٹیٹرکس اور گائنا کالوجی میں اُبھرتے ہوئے چیلنجوں“ کے موضوع پرقومی کانفرنس اِختتام پذیر

جنوبی کشمیر میں مشترکہ جنگجو مخالف آپریشن میں بڑی کامیابی کا دعویٰ کولگام میں ہائبرڈ جنگجوﺅں کے 2ماڈیلز کا پردہ فاش، 5گرفتار ، اسلحہ برآمد

آزاد پور منڈی میں کشمیری سیب کو بچانے کی تدبیر

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(محرم الحرام اور سرکار کی ذمہ داریاں)

17 جولائی 2023
شیخ العالم سکول اندرگام پٹن کو سیل کرنے کا معاملہ 
جموں و کشمیر

شیخ العالم سکول اندرگام پٹن کو سیل کرنے کا معاملہ 

22 ستمبر 2023
السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد
صحت

السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

21 اگست 2022
دھان کی قیمت میں 143 روپے کا اضافہ، مونگ کی قیمت میں 803 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ: مرکزی کابینہ کا فیصلہ
قومی

دھان کی قیمت میں 143 روپے کا اضافہ، مونگ کی قیمت میں 803 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ: مرکزی کابینہ کا فیصلہ

07 جون 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔