ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغرنے آج آزاد گنج ہارہمولہ کا دورہ کیا اور وہاں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا معائینہ کیا۔ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے معائینے کے دوران فلٹریشن پلانٹ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔اُنہوں نے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضروری پیرامیٹروں کو بھی چیک کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کو فلٹریشن پلانٹ کے کام کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بارہمولہ شہر کی زائد اَز 35ہزار لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرتا ہے۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسروں سے بھی بات چیت کی اور پلانٹ کو مزید ہموار کرنے کے لئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے کہا کہ اِنتظامیہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی پابند ہے اور ضلع میں پینے کے ہموار فراہمی کو یقینی بنانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے اِنجینئروں پر زور دیا کہ وہ معیار کو برقرار رکھیں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ صارفین کو پینے کے پانی کی باقاعدگی سے فراہمی ہو۔