Daily Aftab
22 جولائی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(بارشوں سے ہونے والی تباہی اور عوامی مشکلات)

by Online Desk
11 جولائی 2023
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

بارشوں نے گذشتہ دنوں سے پورے ملک میں تباہی مچادی جس میں جموں کشمیر بھی شامل ہے ۔یہاں سب سے زیادہ خطہ چناب متاثر ہوا جس کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ گذشتہ تین دنوں سے گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے بند ہے ۔مغل روڈ کو کسی نہ کسی طرح بحال کیا گیا ہے ۔سرینگر جموں شاہراہ بند رہنے سے وادی میں متعدد اشیاءکی قلت پیدا ہوگئی ہے جن میں پیٹرول اور ساگ سبزیاں شامل بتائی گئیں ۔دہلی اور ہریانہ کے علاوہ پنجاب اور ہماچل میں بھی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے ۔ان ریاستوں میں جانی نقصان بھی ہوا ہے خاص طور پر ہماچل میں تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے اطلاعات کے مطابق اس ریاست میں بارشوں سے بیس سے زیادہ افراد کی جانیں چلی گئی ہیں ۔بارشوں کا سلسلہ اگرچہ ابھی بند ہوچکا ہے لیکن سڑکیں اور ندی نالے پانی سے لبا لب بھر چکے ہیں۔دہلی اور ہریانہ کے علاوہ ہماچل میں بارشوں کا پانی گھروں ،دفاتر ،دکانوں ،ہسپتالوں اور فیکٹریوں میں داخل ہوچکا ہے ۔دہلی سے جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں ان کے مطابق نوے فیصد سڑکیں زیر آب آگئی ہیں۔اور اب حکومت دہلی اس بارے میں فکر مند ہے کیونکہ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہریانہ کا پانی تیزی سے دہلی کی طرف بڑھتا جارہا ہے اور جب یہ پانی دہلی میں داخل ہوگا تو بڑے پیمانے پر نقصان کو کوئی روک نہیں سکتاہے ۔اس دوران سرینگر میں محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق جو پیشنگوئی کی ہے اس کے مطابق کل یعنی11جولائی سے 14جولائی یعنی جمعہ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے اس کے بعد 15سے 24جولائی تک درمیانی درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں ۔کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے ۔یہ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی ہے جو سچ ہونے کی صورت میں مزید تباہی لاسکتی ہے ۔اگرچہ دن کا درجہ حرارت تھوڑا بہت کم ہوگیا ہے لیکن پھر بھی گرمی اپنی جگہ پر قایم ہے ۔سرینگر جموں شاہراہ کل یعنی 11جولائی کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے مسلسل تیسرے روز بھی بند رہی ۔سینکڑوں مال اور مسافر بردار گاڑیاں درماندہ ہیں اور آخری اطلاعات ملنے تک شاہراہ کے کھل جانے کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا جارہا تھا۔اس سے قبل ان ہی کالموں میں لکھا جاچکا ہے کہ مغل روڈ کی تعمیر کے باجوود ابھی تک سرینگر جموں شاہراہ کا کوئی ایسا متبادل نہیں بن سکا ہے جو اس طرح کی ایمر جنسی کی صورت میں کام آسکتا۔اب لے دے کے مغل روڈ بنایا گیا تھا لیکن اس پر بھی اب آے روز ٹریفک کی آمد و رفت بند رہتی ہے ۔اس طرح یہ سڑک کسی بھی طور سرینگر جموں شاہراہ نمبر 44کا متبادل نہیں کہلائی جاسکتی ہے ۔اب لے دے کے صرف ریلوے پر سب کی نگاہیں ٹکی ہوئی ہیں کہ کب سرینگر اور جموں کے درمیان براہ راست ریل چلے گی اس سے بہت سے مسایل خود بخود حل ہوسکتے ہیں اور کشمیری عوام کو موجودہ صورتحال کے نتیجے میں جن پریشانیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان سے چھٹکارا مل سکے گا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
ہندوستان اور ملائیشیا کے درمیان قریبی دفاعی صنعتی تعاون کو آسان بنانے کے لیے وزیر دفاع نے  کوالالمپور میں ایچ اے ایل  کے علاقائی دفتر کا افتتاح کیا

ہندوستان اور ملائیشیا کے درمیان قریبی دفاعی صنعتی تعاون کو آسان بنانے کے لیے وزیر دفاع نے  کوالالمپور میں ایچ اے ایل  کے علاقائی دفتر کا افتتاح کیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

وادی میں 26دسمبر کی شام سے مزید برفباری کی پیشگوئی
ادارتی

(بارشوں سے ہونے والی تباہی اور عوامی مشکلات)

11 جولائی 2023
موجودہ حالات میں نہ پاکستان ہم سے کچھ لے سکتا ہے اور نہ ہی ہم لے سکتے ہیں
تازہ ترین خبریں

خواجہ ثنااللہ کو 12ویں برسی پرڈاکٹر فاروق عبداللہ کا خراج عقےدت

24 نومبر 2021
پولیس کا اننت ناگ میں لشکر سے وابستہ جنگجو گرفتارکرنے کا دعویٰ،اسلحہ برآمد
تازہ ترین خبریں

ضمانت پر رہا ہونے والوںکو اب جی پی ایس سسٹم سے جوڑا جائے گا 

05 نومبر 2023
ہم اہل خانہ کے مطالبات پر غور کریں گے
تازہ ترین خبریں

عسکریت کے ساتھ ساتھ منشیات سب سے بڑا چلینج لوگ تعاون فراہم کرے

23 دسمبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d