Daily Aftab
25 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(کھانسی کی نقلی ادویات بنانے والی کمپنیاں؟)

by Online Desk
22 جون 2023
A A
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

مرکزی وزیر براے صحت منسکھ منڈاویہ نے یہ با ت زور دیکر کہی کہ حکومت ادویات کے معاملے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر قایم ہے یعنی نقلی ادویات فروخت کرنے والی کمپنیوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جاے گا۔یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آگیا جب ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن نے بھارت میں بننے والی سات کھانسی کی ادویات پر پابندی عاید کرتے ہوے کہا کہ ان ادویات کو نقلی پایا گیا جن کے استعمال سے افریقہ کے ایک ملک گامبیا میں 66بچے موت کی نیند سوگئے ۔چنانچہ بھارت کی جن کمپنیوں میں کھانسی کی یہ ادویات بنائی گئی ہیں ان کے خلاف مروجہ قانون کے تحت کاروائی کی جارہی ہے ۔کہا جارہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت WHOنے بھارت اور انڈو نیشیا میں کھانسی کی ادویات اور وٹامنز بنانے والی بیس کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے اور بلیک لسٹ قرار دی گئی ان کمپنیوں کی ادویات کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ابتدائی مرحلے پر یہ پایا گیا کہ ان میں ڈایتھلین گلاءیکول اور ایتھلین گلائیکول کی ناقابل قبول مقدار موجود ہے ۔چنانچہ ادارے کے ڈائیریکٹر جنرل نے بتایا کہ کھانسی کی ادویات جعلی یعنی آلودہ پائی گئیںجن کے خلاف پورے گامبیا مین ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ان ادویات کے استعمال سے اب تک 66معصوم بچے ابدی نیند سوگئے ہین ۔کہا جارہا ہے کہ یہ ادویات پیتے ہیں بچوں کے گردے فیل ہوگئے اور وہ لقمہ اجل بن گئے ۔کھانسی کی ان جعلی یا نقلی ادویات کے علاوہ ورلڈ ہیلتھ آرگنایزیشن نے وٹامنز بنانے والی چار ادویات کی کمپنیوں کو جانچ پڑتال کے دائیرے میں رکھا ہے ۔گذشتہ کئی ماہ کے دوران دنیا بھر میں کھانسی کی نقلی ادویات استعمال کرنے سے اب تک تین سو سے زیادہ بچے بے موت مرگئے ہیں۔دنیا بھر کے 9ممالک میں اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے جس پر مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ جعلی ادویات پر زیر و ٹالرنس کی پالیسی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ادویات کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے خطرے پر مبنی ایک جامع تجزیہ کیا جارہا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت اس معاملے میں کبھی سمجھوتہ نہیں کرسکتا ہے ۔بھارت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہروقت چوکس رہتا ہے کہ جعلی ادویات کی وجہ سے کسی معصوم بچے کی موت نہ ہو۔وسطی افریقی ملک کیمروں میں بھی گذشتہ ایک ماہ کے دوران ایک درجن سے زیادہ بچے موت کے منہ میں چلے گئے ۔اس کے ساتھ ہی گامبیا میں 66بچوں کی موت کے بعد ڈرگ کنٹرولر آف انڈیا نے نوئیڈا ،ہریانہ ،کرنال ،پنجاب ااور چنئی میں کئی کمپنیوں کے خلاف حکومت نے کاروائی کا حکم دیا ہے اور ان کی ادویات کا کیمیائی تجزیہ کیا جارہا ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ادھم پور کے ایک گاﺅں میں بھی گذشتہ کئی مہینوں کے دوران گیارہ بچے از جان ہوئے ہیں ۔عام لوگوں کا کہنا ہے کہ جو کمپنیاں اس طرح بچوں کی صحت سے کھلواڑ کرتی ہیں ان کے مالکان پر قتل کا مقدمہ درج کرکے انہیں اسی حساب سزا دی جاے ۔بھارت مین درجنوں ادویات بنانے والی کمپنیاں ہیں جن میں بنائی جانے والی کمپنیوں کی ادویات کا کیمیائی تجزیہ کروایا جاے تاکہ لوگوں کے دلوں میں جو خدشات پائے جاتے ہیں انہین دور کیا جاسکے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
آﺅاسکول چلیں ہم !وادی میں 02مارچ سے ہوگا درس و تدریس کا عمل دوبارہ بحال

کرناٹک: اب اسکول بیگ کا وزن طالب علم کے وزن کے 15 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگا، گائیڈلائنس جاری

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(کھانسی کی نقلی ادویات بنانے والی کمپنیاں؟)

22 جون 2023
انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں
ادارتی

انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں

16 فروری 2023
نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ
تازہ ترین خبریں

نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ

14 نومبر 2021
مودی حکومت کے 9 سال ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حقیقی فرق کرنے والے ہیں۔ سونووال
قومی

مودی حکومت کے 9 سال ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حقیقی فرق کرنے والے ہیں۔ سونووال

11 جون 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d