Daily Aftab
3 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(کشمیر کی اقتصادی حالت میں بہتری کی کوششیں)

by Online Desk
22 جون 2023
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اس سال میوے کی فصل بری طرح متاثر ہوگئی ہے جس سے بقول فروٹ گروورس ان کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔اس کی ایک خاص وجہ موسم بتائی جاتی ہے کیونکہ اب بھی موسم نامہربان ہے اور اس وجہ سے فروٹ گروورس اور دوسرے کسان پریشان ہیں ۔اس وقت اسٹربیری کی فصل بھی بری طرح متاثر ہوگئی ہے ۔اس میوے سے جڑے فروٹ گروورس جن کی تعداد سرینگر کے مضافات میں ایک ہزار سے زیادہ ہے کا کہنا ہے کہ اپریل مئی کے مہینے کے آخر پر یہ فصل اتاری جاتی ہے ۔ان کسانوں کو اس بات کی امید تھی کہ اب کی بار بمپر کراپ ہوگا یعنی عمدہ فصل ہوگی لیکن خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے بیس فی صد اسٹرابیری کی فصل بری طرح متاثر ہوگئی ہے ۔یعنی خراب موسم نے اس کا ستیہ ناس کردیا ہے ۔اسی طرح گیلاس کی فصل کو کچھ زیادہ ہی نقصان ہوا ہے یہ میوہ کافی حساس ہوتا ہے اور اس پر معمولی سا موسمی ہیر پھیر اثر انداز ہوتا ہے یعنی تھوڑی سی بے وقت کی بارش ،تیز آندھی یا ژالہ باری سے یہ فصل تباہ ہوجاتی ہے کیونکہ اس مین موسم کی مار سہنے کا مادہ بہت کم ہوتا ہے چنانچہ اس وقت گیلاس کی فصل بہت ہی متاثر ہوگئی ہے ۔فروٹ گروورس جو گیلا س کی فصل اگاتے ہیں خاصے پریشان نظر آتے ہین۔آڑو خوبانی سیب اور دوسرے میوے جو پکنے لگے ہیں کی بھی حالت کچھ ایسی ہی ہونے والی ہے یہ بات فروٹ گروورس نے بتائی۔کیونکہ شدت اور بار بار کی ژالہ باری سے میوے دار درختوں کو بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑا ۔میوہ جسے کشمیر کی معیشت میں اچھا خاصا مقام حاصل ہے لیکن اس سال نامہر بان موسم نے ان لوگوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا جو میوہ صنعت سے وابستہ ہیں۔اگرچہ محکمہ ہارٹیکلچر نے اپنی ٹیموں کو فوری طور کام پر لگادیا اور انہوں نے متاثرہ فروٹ گروورس کو ماہرانہ مشورے بھی دئے لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے میوے باغوں کو ہوئے نقصان کے بارے میں بھی سروے کرکے حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کردی ہے ۔فروٹ گروورس کا کہنا ہے کہ وہ موسم کی وجہ سے کافی پریشان ہیں کیونکہ ان کو جو امید تھی وہ پوری نہیں ہوسکی ہے ۔فروٹ گروورس کی جو کئی انجمنیں ہیں ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو ان کی حالت زار کا احساس کرکے ان کی مالی مدد کرنی چاہئے اور اس سلسلے میں اس سروے رپورٹ کا جائیزہ لینا چاہئے جو محکمے کے ماہرین نے حکومت کو پیش کردیاہے ۔انہوں نے کہا کہ فروٹ کے ساتھ صرف ایک طبقہ وابستہ نہیں بلکہ بہت سے لوگ اس کاروبار سے جڑے ہیں جن کی مالی حالت اس وقت کافی خراب ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت وادی میں سیاحتی سیزن عروج پر ہے اور یہاں ہی کشمیری میوے کی مانگ بہت بڑھ جاتی تھی لیکن اس سال بارشوں کی وجہ سے میوے کی کوالٹی پر اثر پڑا ہے اور جتنا بھی بچ سکا ہے اسی پر اب فروٹ گروورس اور میوہ بیوپاری گذارہ کرنے پر مجبور ہیں۔ایک جانب جبکہ سیاحتی سیزن اس وقت بہت ہی کامیاب رہا ہے اور سیاح دھڑا دھڑ وادی کی سیر کرنے آرہے ہیں لیکن میوے کا کاروبار موسم کی وجہ سے ماند پڑ گیا ہے اور اس لئے حکومت پر اس حوالے سے کافی ذمہ داریاں آن پڑی ہیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
نئی قومی تعلیمی پالیسی سے زندگی بھر کی تعلیم کو فروغ ملتا ہے

نئی قومی تعلیمی پالیسی سے زندگی بھر کی تعلیم کو فروغ ملتا ہے

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(کشمیر کی اقتصادی حالت میں بہتری کی کوششیں)

22 جون 2023
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)
ادارتی

(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)

12 فروری 2024
نئی دہلی سے آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث02 نائجیرین جعلساز گرفتار
ادارتی

(آن لائین فراڈ کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کے واقعات)

24 جنوری 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d