Daily Aftab
30 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب

by Online Desk
28 مئی 2023
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

جھیل ڈل میں ہزاروں مچھلیوں کی پرُاسرار موت پر عوامی حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جس طرح بعض افسر اسے سرسری معاملہ قرار دے کر اپنی ذمہ داریوں سے دامن چھڑانا چاہتے ہیں معاملہ وہ نہیں بلکہ کچھ تو ہے جس کی پردہ داری کی جارہی ہے ۔اگرچہ اس معاملے میں کسی ایک فرد ،محکمے یاکسی ادارے پر الزام نہیں دھرا جاسکتا ہے لیکن اتنا ضرورہے کہ اس سارے معاملے کی تحقیقات کی جانی چاہئے تاکہ اس بات کا پتہ چل سکے کہ یہ واقعہ کس طرح پیش آیاہے ۔ایک مقامی روز نامے نے بعض ماہرین کے حوالے سے بتایا کہ جھیل کی گہرائیوں میں درجہ حرارت میں تبدیلی اور آکسیجن میں کمی سے مچھلیوں کی موت واقعہ ہوئی ہے ۔جبکہ ایک آفیسر نے مچھلیوں کی موت کو سالانہ معاملہ قرار دیا ۔چونکہ عام لوگ اس سارے معاملے سے ناواقف ہیں اسلئے وہ کسی کی بھی بات پر یقین کرسکتے ہیں لیکن مقامی ماہی گیر اور ڈل کے کناروں پر رہنے والے لوگوں نے اسے تشویشناک مسلہ قرار دیا اور کہا کہ معاملے کی غیر جانبدار ماہرین کے ذریعہ تحقیقا ت کروائی جاے تاکہ سب کچھ منظر عام پر آسکے ۔گذشتہ کئی برسوں سے وادی کے مختلف دیہات میں محکمہ فشریز کی طرف سے جو فش فارم بنائے گئے ہیں ان میں بعض اوقات ہزاروں مچھلیوں کو مردہ حالت میں پانی پر تیرتے ہوے دیکھا گیا جبکہ اس بارے میں لوگوں نے الزام لگایا کہ مچھلیاں پکڑنے کے لئے تالاب میں بجلی کرنٹ دوڑانے سے مچھلیاں مرگیں جبکہ بعض لوگوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ناجائیز طور پر مچھلیاں پکڑنے کیلئے بعض لوگوں نے تالابوں میں بلیچنگ پاوڈر ڈال دیا جس سے مچھلیاں مرگئی ہیں ۔ان واقعات کے بعد مقامی لوگوں نے احتجاج بھی کیا اور اخبارات مین بھی اس حوالے سے بڑی بڑی خبریں شاہ سرخیوں میں شایع ہوگئیں ۔محکمے نے اس کا نوٹس لیا ہے یا نہیں اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا لیکن اس کے بعد جھیل ڈل میں جو واقعہ رونما ہوا وہ بقول مقامی ماہی گیر تحقیقا ت طلب ہے ۔جہاں تک متعلقین کا کہنا ہے وہ اس کو کوئی خاص اہمیت نہیں دے رہے ہیں بلکہ ان کا کہنا ہے کہ یہ معمول کا ایک واقعہ قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ موسم اچانک ناساز گار بن گیا اورپانی کی گہرائیوں میں درجہ حرارت تبدیل ہوگیا اور آکسیجن بھی کم ہوگیا جو مچھلیوں کی موت کا باعث بن گیا ۔مقامی ماہی گیروں کے ایک وفد نے بتایا کہ گذشتہ دو تین برسوں سے ڈل کی منظم طریقے پر صفائی ہورہی ہے اور ہر چیز کا دھیان رکھا جارہا ہے کہ کہیں ڈل کی صفائی سے آبی حیات کو کسی قسم کا نقصان تو نہیں پہنچ سکے گالیکن پھر بھی مچھلیوں کی موت کن وجوہات کی بنا پر ہوئی ہے جس کی پوری طرح اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جانی چاہئے تاکہ عام لوگوں کے دلوں میں اس حوالے سے جو خدشات پائے جاتے ہیں وہ دور ہوسکیں اس کے ساتھ ہی اس سے ماہی گیروں کا کاروبار بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا اسلئے اس سارے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئے ۔بعض لوگ اس معاملے کو مچھلیوں کی اس خاص قسم سے جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں جس کو حال ہی میں محکمہ لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کی ایک صفائی ٹیم نے بے نقاب کردیا کیونکہ صفائی کرنے والوں نے مگر مچھ جیسی ایک ایسی مچھلی کو پکڑ لیا جس کے بارے میں بتایا گیا کہ اس قسم کی مچھلی کشمیری مچھلیوں کے لئے تباہی کا باعث بن سکتی ہے ہوسکتا ہے کہ مچھلیوں کی موت کی وہ بھی وجہ ہوسکتی ہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
عوام کی آواز: ہمارا وژن ایک پر اعتماد، خوشحال اور ترقی پسند جموں و کشمیر کی تعمیر ہے۔ ایل جی سنہا

 ایل جی منوج  سنہا نے سری نگر۔لیہہ ہائی وے پر آرچ ٹراس پل کا افتتاح  کیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب

28 مئی 2023
جنک فوڈ اور سمارٹ فون بچوں کی صحت کےلئے خطرہ
ادارتی

(ملاوٹ کرنے والوں کیلئے کڑی سزا کی تجویز )

11 جولائی 2024
ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف
تازہ ترین خبریں

ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف

07 جنوری 2023
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d