Daily Aftab
30 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(گلستان حیات میں کانٹوں کی بہار)

by Online Desk
27 دسمبر 2022
A A
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اس مادہ پرست دنیا میں رشتے ناطے سب جھوٹ اور بے بنیاد بن کررہ گئے ۔بھائی بھائی کا نہیں رہا ۔بیٹا باپ سے الگ ،ماں اور بیٹی میں اختلاف غرض خون کے رشتے بھی اب نہیں رہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ انسان کی رگوں میںخون نہیں بلکہ پانی دوڑ رہا ہے ایسے ایسے واقعات رونما ہونے لگے ہیں کہ روح کانپنے لگتی ہے اور ایسا کچھ ہورہا ہے جن کا تصور تک نہیں کیا جاسکتا تھا۔لیکن یہ ہورہا ہے اور اس پر قابو پانے یا یہ سلسلہ مختصر ہونے کے دور دور تک آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔مادہ پرستی دل و دماغ پر اس طرح چھا گئی ہے کہ اسے اس بات کا اب کوئی ہوش نہیں رہا ہے کہ ماں بیٹی کیا ہوتی ہے بھائی بہن کا رشتہ کیسا ہوتا ہے باپ کیا ہے اور اس کی عزت کس طرح کرنی چاہئے ۔ماں کی عظمت کیا ہے غرض ہر رشتہ ختم ہوکر رہ گیا ہے صرف چاروں طرف پیسہ پیسہ پیسہ ۔مادہ پرستی اس درجے تک پہنچ گئی کہ بھائی کو بھائی نظر نہیں آتا ہے ۔والدین کی اس کے دل میں کوئی عزت نہیں یعنی اگر وہ بحیثت والدین پیار و محبت نچھاور کرتے ہیں تو اس کی کوئی وقعت نہیں لیکن اگر وہ تھوڑے بہت پیسے خرچ کرتے ہیں تب انہیں تھوڑا سا والدین کا درجہ مل سکتا ہے ۔آج کے انسان کی رگوں میں خون کے بدلے کیا کچھ دوڑ رہا ہے اس کا اندازہ حالیہ دنوں میں کٹھوعہ میں پیش آے ہوے واقعے سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے جب بڑے بھائی نے طیش میں آکر چھوٹے بھائی کو قتل کردیا جب اس کی بیوی دھاڑے مارتی ہوئی جاے واردات پرپہنچ گئی تو سفاک بھائی نے اپنی بھابھی کو بھی بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔قاتل کو اپنی اس ناپاک حرکت پر کوئی پچھتاوا نہیں وہ بالکل نارمل لگ رہا تھا ۔اس سے قبل سرینگر میں ایک جوان سال بہو کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ۔اس کے لواحقین کا الزام ہے کہ سسرال میں رہنے والے اس کے رشتے کے بالغ لڑکے نے اس پر کلہاڑی سے وار کرکے اسے قتل کردیا جس کے بعد اسنے بھاگنے کی کوشش کی لیکن اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا جہاں اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔آج تک اس طرح کی وارداتوں کا تصور تک نہیں کیا جاسکتا تھا لیکن اب مادہ پرست دنیا میں اس طرح کی وارداتیں ہر دو تین روز بعدرونما ہوتی ہیں لیکن ان کا تدارک تو نہیں کیا جاسکا ہے ۔پولیس اب مصروف تحقیقات ہے اب اس کیس کی نوعیت کس طرح کی ہوگی قبل از وقت کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے ۔ان واقعات کا رونما ہونا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم کہاں جارہے ہیں وہ سماجی اقدار ،رشتوں کو عزت سے نبھانا۔اپنوں کو اپنوں کی طرح سمجھنا اور ان کے ساتھ رشتوں کی قدر و منزلت جیسے ہم نے سیکھا ہی نہیں ،ہمارا سماج تنزلی کی طرف جارہا ہے ۔سماج کے ذی عزت شہری اس بات کے لئے ذمہ دار ہیں کیونکہ ان کو آگے بڑھ کر ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے رائے عامہ کو منظم کرنا چاہئے تاکہ اس طرح کی وارداتیں رونما نہ ہونے پائیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
بھارت اور ایشیا ئی ترقیاتی بنک نے 125 ملین ڈالر کے قرض پر دستخط کیے

بھارت اور ایشیا ئی ترقیاتی بنک نے 125 ملین ڈالر کے قرض پر دستخط کیے

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(گلستان حیات میں کانٹوں کی بہار)

27 دسمبر 2022
بین الاقوامی سطح پر جڑے کچھ گروپ جموں کشمیر میں امن خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف. لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا
جموں و کشمیر

بین الاقوامی سطح پر جڑے کچھ گروپ جموں کشمیر میں امن خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف. لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

16 ستمبر 2021
ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف
تازہ ترین خبریں

ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف

07 جنوری 2023
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d