Daily Aftab
25 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(کیاگانٹھ کی بیماری انسانوں کو بھی لگ سکتی ہے ؟)

by Online Desk
23 ستمبر 2022
A A
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

نہ جانے کیا بات ہوئی ہے کہ آج کل بیماریوں کا دور چل پڑا ہے کوئی بیماری انسانوں میں پھیل کر ان کے لئے موت کا سامان پیدا کرتی ہے تو کوئی بیماری مویشیوں کو لگ جاتی ہے اور ان کی زندگیوں کا خاتمہ کئے بغیر ان کو نہیں چھوڑ تی۔ابھی کورونا وائیرس ختم نہیں ہوا ہے اور اب مویشیوں کو لمپی بیماری یعنی گانٹھ کی بیماری نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔اس بیماری سے اب تک بے شمار مویشی لقمہ اجل بن گئے ہیں اور جو مویشی اس وقت اس بیماری میں مبتلا ہیں وہ بے کار ہیں یعنی ان کا دودھ استعمال کرنے کی اجازت نہیں اس کے علاوہ ان کو جو بیماری لگ گئی ہے اس کا علاج بھی اس لحاظ سے انتہائی پیچیدہ ہے کیونکہ جو شخص ان کو دوائی پلانے اور بہ الفاظ دیگر تیمار داری کرنے پر مقرر ہو اسے بھی بہت زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ بیماری اس وقت اپنا کوئی موذی اثر نہیں ڈال رہی ہے لیکن ایسا بھی وقت آنے والا ہے کہ جب یہ بیماری جانوروں سے انسانوں کو لگنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔یہ بات ڈاکٹروں نے بتائی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور انتہائی حساس دور ہے اور اس میں کوئی بھی بیماری انسان یا جانوروں کو لگ سکتی ہے ۔کورونا وائیرس چین کی پیداوار ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا میں پھیل گیا ۔اس وائیرس نے لاکھوں لوگوں کی جانیں لی ہیں ۔اس کے بعد حال ہی میں منکی پاس نے بھی فکر و تشویش بڑھادی ہے لیکن اب تک اس بیماری میں مبتلاہونے والوں میں سے صرف ایک کی موت ہوئی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ بندروں کو تھی جنہوں نے اسے انسانوں میں پھیلادیا ہے اور اب جو لمپی وائیرس ہے یہ بنیادی طور مویشیوں کی بیماری ہے اور اگر احتیاط سے کام نہیں لیاجاے گا تو اس کے شکار انسان بھی ہوسکتے ہیں ۔ادھر بہت سے شہریوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ متعلقہ محکمہ ان لوگوں کے لئے اب تک کسی بھی ایڈوائیزری کو سامنے نہیں لاسکا ہے جو گھروں میں کُتے ،بلیاں اور کبوتر پالتے ہیں ۔یا بعض لوگ خرگوش بھی پالتے ہیں ان لوگوں کے لئے محکمہ اینمل ہسبنڈری کوئی بھی ایسی ہدایت جاری نہیں کرسکا ہے ۔جس سے یہ لوگ سمجھ سکتے ہیں کہ ان کوکتے بلیاں کبوتر یا خرگوش پالنے ہیں یا نہیں۔دوسرے لوگ جو بھیڑ بکریاں وغیرہ پالتے ہیں کیا وہ اپنا یہ کاروبار یا شغل جاری رکھ سکتے ہیں ۔لیکن محکمہ اس بارے میں کچھ نہیں بتارہا ہے اسلئے محکمے کو اس کی وضاحت کرنی چاہئے کہ آیا لوگوں کو جانور خواہ وہ کسی بھی قسم کے کیوں نہ ہوں پالنے چاہئے یا نہیں ۔ماہرین نے پہلے ہی اس با ت کا خلاصہ کیا ہے کہ لمپی وائیرس خاص طور پر جانوروں میں پایا جاتا ہے یعنی گانٹھ کی بیماری صرف جانوروں میں پائی جاتی ہے لیکن جو شخص یا ایک سے زیادہ افراد مویشیوں کی دیکھ بھال کرتے ہونگے انہیں اپنے کنبے سے بھی اس دوران دور رہنا چاہئے تاکہ اس سے ان کا کنبہ یا دوسرے لوگ متاثر نہ ہوں۔ادھر حکومت نے بھی گذشتہ دنوں پڑوسی ریاستوں سے گائے کی درآمد پر پابندی عاید کی ہے اس کے علاوہ جموں کشمیر میں بین ضلعی نقل و حرکت پر بھی پابندی عاید کردی گئی ہے اسلئے لوگوں اور خاص طور پر ان افراد جو مویشی پالتے ہوں یا جو شوقیہ کتے ،بلیاں ،خرگوش ،کبوتر ،بھیڑ بکریاں وغیرہ پالتے ہوں کو زبردست احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
سپریم کورٹ کی تریپورہ انتخابات کیلئے حفاظتی دستوں کی تعیناتی پر غور کرنے ہدایت

حج کمیٹی کی تشکیل کیلئے دائر عرضی کی سپریم کورٹ میں سماعت

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کیاگانٹھ کی بیماری انسانوں کو بھی لگ سکتی ہے ؟)

23 ستمبر 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(مرکزی وزرا کی وادی آمد اور اہمیت)

19 اکتوبر 2022
ڈاکٹروں کو پرائیویٹ پریکٹس سے پرہیزکرنے کی سرکار کی ہدایت
ادارتی

(وادی کا مکمل طبی ادارہ ،جانفشاں عملے کی تعیناتی)

12 ستمبر 2024
لیفٹیننٹ گورنر یوم آزادی کے موقعے پر 50کووڈ یریرس کو اعزازسے نوازیں گے ہمارے ڈاکٹروں اور طبی عملہ نے ملک میں صحت کے نئے معیار کو قائم کیا ہے ۔ ایل جی
تازہ ترین خبریں

پچھلے کچھ عرصے میں یوٹی کی سلامتی صورتحال میں معنی خیز تبدیلیاںرونماایل جی

24 ستمبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d