Daily Aftab
25 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

(کتوں کی بڑھتی ہوئی آبادی شہریوں کیلئے وبال جان)

by Online Desk
21 ستمبر 2022
A A
0
SHARES
24
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

عرصہ دراز سے لوگ اس بات کا مطالبہ کرتے آے ہیں کہ کتوں سے ان کو نجات دلانے کے لئے اقدامات کئے جائیں لیکن لوگوں کی یہ آواز صدا بصحرا ثابت ہورہی ہے ۔کیونکہ جیسا کہ محسوس ہورہا ہے کہ آج تک اس بارے میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا اگر ایسا ہوتا تو ہسپتالوں میں روزانہ کتوں کے کاٹنے کے کیس پہنچ نہیں پاتے ۔کئی برس قبل میونسپل کارپوریشن نے برزہ ہامہ میں ایک ایسے طبی مرکز کا قیام عمل میں لایا جہاں کتوں کو پکڑ پکڑ کر لایا جاتا جہاں ان کی نسبندی کرنے کے بعد انہیں آزاد کیا جاتا ۔کتے کو چھوڑنے سے قبل اس پر سرخ رنگ چھڑکا جاتا تاکہ اس بات کا پتہ چل سکے کہ کس کتے کی نسبندی کی گئی ہے اور کس کی نہیں ۔یہ سلسلہ تقریباًایک مہینے تک جاری رہا اس کے بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پراس مرکزکو بند کردیا گیا ۔چنانچہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات ہر گذرتے روز بڑھنے لگے ہیں ۔اس دوران سرینگر میونسپل کارپوریشن کے حکام نے اعلان کیا کہ ٹنگہ پورہ کے قریب بائی پاس پر ایک ایسے مرکز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جہاں کتوں کی نسبندی کا سلسلہ روزانہ کی بنیادوں پر جاری رکھا جاے گا اس سے لوگوں کو یہ امید پیدا ہوگئی تھی کہ انہیں کتوں کی بڑھتی ہوئی آبادی سے راحت ملے گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا کتوں کی تعداد برابر بڑھتی جارہی ہے اور اسی رفتار سے کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔لوگ مسلسل یہ شکایتیں کررہے ہیں کہ رات کے دوران کتوں کو ایک جگہ سے دوسرے جگہ پر لے جاکر چھوڑا جاتا ہے ۔اس بارے میں سرینگر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آرہا ہے نہ تو یہ کہا جارہا ہے کہ لوگوں کی شکائیتیں بے بنیاد ہیں اور نہ ہی ان شکایتوں کو سچ مانا جارہا ہے ۔اب کل ہی ڈپٹی کمشنر سرینگر کی صدارت میں ایک خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اس بات کا اعلان کیا گیا کہ لسجن بائی پاس کے قریب ایک مخصوص اراضی کے ٹکڑے پر ایک ایسا مرکز تعمیر کیاجارہا ہے جہاں حیوانات کو تحفظ فراہم ہوگا۔یعنی یہ مرکز براے تحفظ حیوانات کہلائے گا۔اس مرکز کے قیام کا ہر فرد بشر خیر مقدم کرتا ہے کیونکہ حیوانوں کو بھی تحفظ ملنا چاہئے لیکن اصل مسلہ یعنی کتوں کا مسلہ دھرے کا دھرا رہ گیا ہے ۔یعنی آوارہ کتوں کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں کہا جارہا ہے کہ ان کا کیا کرنا ہے کیا ٹنگہ پورہ میں وہ مرکز قایم کیا گیا ہے یا نہیں ۔لیکن مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ ابھی تک کتوں کی مستقل نسبندی کے سلسلے میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔اگر ایس کیا جاتا تو کتوں کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے میں ضرور مدد مل جاتی لیکن میونسپل حکام نہ جانے کیوں اس بارے میں مکمل خاموشی اختیار کئے ہوے ہیں ۔بچوں ،بوڑھوں اور خواتین کے لئے یہ کتے گھروں سے باہر نکلنا ناممکن بنادیتے ہیں ۔شام کے وقت لوگ مساجد کا رخ کرنے سے ڈرتے ہیں نماز فجر پر بھی لوگ مساجد کی طرف رخ نہیں کرتے ہیں اس کی بنیادی وجہ صرف یہ ہے کہ سڑکون ،گلی کوچوں ،حتیٰ کہ اب صحنوں میں بھی کتے گھومتے ہوے نظر آتے ہیں کسی کی کیا مجال جو ان کتوں کا کچھ بگاڑ سکے۔بہر حال عوام کی طرف سے میونسپل حکام سے بار بار یہ مطالبہ کیاجاتا رہا ہے کہ کتوں کی مستقل بنیادوں پر نسبندی کی جاے تاکہ لوگوں کوان کے ”ظلم و ستم“سے چھٹکارا مل سکے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
حضرت سلطان العارفین ؒ کے سلسلے میں تیرہ روزہ عرس مبارک کی تقریب

حضرت سلطان العارفین ؒ کے سلسلے میں تیرہ روزہ عرس مبارک کی تقریب

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کتوں کی بڑھتی ہوئی آبادی شہریوں کیلئے وبال جان)

21 ستمبر 2022
انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں
ادارتی

انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں

16 فروری 2023
سرینگر جموںشاہراہ پر 10ہزارسے زائدگاڑیوںکو روانہ کیا گیا
تازہ ترین خبریں

سرینگر جموں شاہراہ پر نئی ٹنل کی تعمیر مکمل
پندر ہ مارچ کو وزیر اعظم ورچول موڈ پر افتتاح کریں گے

12 مارچ 2023
اپنے وقت کی بے حد کامیاب اداکارہ نمی
تفریح

اپنے وقت کی بے حد کامیاب اداکارہ نمی

25 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d