جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے متعدد وَفود اور اَفراد نے آج یہاں سو ل سیکرٹریٹ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان سے ملاقات کی اور اَپنے مطالبات ، شکایات اور مسائل مشیر موصوف کو گوش گزار کئے۔حال ہی میں مقررہ کردہ کاﺅنٹس اسسٹنٹ ( پنچایت) کے ایک وفد نے مشیر فاروق خان سے ملاقات کی اور ان کی گذشتہ پانچ ماہ سے زیر اِلتوا¿ تنخواہوں کی واگزاری کا مطالبہ کیا۔اننت ناگ علاقے کوکر ناگ سے تعلق رکھنے والے اوقاف گوہن وائلو کے ایک اور وفد نے ٹراما ہسپتال کی مانگ کی کیوں کہ اِس علاقے کو ہنگامی حالات کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ وفد نے اَپنے علاقے میں بجلی کی بہتر فراہمی ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ٹرانسفارمرکی تنصیب کا بھی مطالبہ کیا۔اِسی طرح کشتواڑ کے وروان علاقے کے ایک وفد نے ضلع کشتواڑ کے بلاک وروان گاﺅں بریان میں کٹنگ اور ٹیلرنگ سینٹر کے قیام کا مطالبہ پیش کیا۔سیری راجوری کی ضلع ترقیاتی کونسل کی رکن سنگیتا شرما نے بلاک سیری میں پی ایم اے وائی کے سروے میں بائیں بازو کی آبادی کو شامل کرنے پر زور دیا۔اُنہوں نے راجوری کے کھیری دھرت مارکیٹ میں جے اینڈ کے بینک کی شاخ کھولنے کا مطالبہ بھی کیا۔اِس سے قبل سابق وزیر اور سنیل شرما کی قیادت میں ایک وفد نے بھی مشیر فاروق خان سے ملاقات کی اور انہیں دیگر شہری مسائل اور مفاد عامہ کے کئی مسائل سے آگاہ کیا۔جموںوکشمیر یوٹی کے مختلف علاقوں بشمول جموں ، راجوری ، ریاسی ،پونچھ ، سری نگر ، کولگام ، بڈگام ، کشتواڑ ، بارہمولہ ، کپواڑہ ، اننت ناگ اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے متعدد وفود اور اَفراد نے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان سے ملاقات کی اورانہیں اَپنے مسائل گوش گزار کئے۔اِس موقعہ پر مشیر فاروق خان ے وفود اور اَفراد کے مسائل ، مطالبات اور شکایات بغور سنا اور انہیں یقین دِلایا کہ ان کے تمام جائزمسائل اور شکایات کو جلد اَز جلد حل کرنے کے لئے متعلقہ حلقوں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔