ADVERTISEMENT
دمشق(یو این آئی/ژنہوا) بدھ کو شمالی شام میں ترک فوج اور کرد زیر قیادت سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے درمیان ہونے والی گولی باری میں 10 شامی شہری مارے گئے ۔ یی اطلاع رساں ایجنسی سانا نے دی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حلب کے شمالی دیہی علاقوں میں ترک افواج اور کرد زیر قیادت سیرین ڈیموکریٹک فورسز ( ایس ڈی ایف) کے درمیان شدید گولہ باری میں 32 دیگر زخمی ہوئے ، جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے ۔اطلاعات کے مطابق آگ سرحدی قصبے الباب کے رہائشی علاقوں میں لگ گئی جس کے نتیجے میں لوگ لقمہ اجل بن گئے ۔
ADVERTISEMENT