سرینگر: اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے ہولی کے پُرمسرت موقع پر بالخصوص، ہندو برادری کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی ہے۔
مبارکبادی کے اپنے پیغام میں سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’ ہولی رنگوں اور خوشیوں کا تہوار ہے۔ اس خوشگوار موقعے پر میں سب کو، بالخصوص اپنے ہندو بھائیوں، جو مذہبی جوش و خروش کے ساتھ ہولی مناتے ہیں، کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘
اپنی پارٹی کے سربراہ نے اُمید ظاہر کی کہ یہ تہوار لوگوں کی زندگیوں میں خوشیوں کی نوید لیکر آئے گا اور جموں و کشمیر میں بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں معاون بنے گا۔ انہوں نے کہا، ’’میری دُعا ہے کہ یہ رنگا رنگ تہوار عوام کی زندگیوں میں خوشیوں کی نوید لیکر آئے اور ہمارے معاشرے میں رواداری اور ہم آہنگی کے جذبات کو فروغ دینے کا باعث بنے۔‘‘














