نومبرجنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں تلاشی مہم کے دوران پولیس نے لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق پولیس اور فوج نے واہدان کے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران گنجی پورہ کے رہنے والے حافظ عبداللہ ملک کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پستول اور سات راو¿نڈ گولہ بارود برآمد کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق عبداللہ ملک ایک سرگرم عسکریت پسند ہے اور لشکر طیبہ کے مزاحمتی محاذ (TRF) سے وابستہ ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے گرفتار جنگجوکے قبضے سے پوچھ تاچھ کے دوران ایکAK-47 رائفل، دو میگزین اور گولہ بارود کے 40 راو¿نڈ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔














