ناگام چاڈورہ میں ایس ایس بی جوان حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل
لیتہ پورہ اونتی پورہ میں سی آر پی ا یف جوان نے اپنی سرو س رائفل سے اپناکام تمام کردیاناگام چاڈورہ میں ایس ایس بی اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل۔ اطلاعات کے مطابق لیتہ پورہ اونتی پورہ پلوامہ میں 185بٹالین سی آر پی ایف کیمپ کے اندر اس وقت سنسنی کاماحول پھیل گیا جب کانسٹیبل بپندر سنگھ ساکنہ راجھستان نے ذہنی تناو¿ میں مبتلاہونے کے بعد اپنی سروس رائفل سے خود پرگولیاں چلائی جس سے وہ شدید طور پرزخمی ہوا مزکورہ اہلکار کواسپتال پہنچایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اس سے مردہ قراردیا۔پولیس نے نعش کوتحویل میں لے کرقانونی ضابطے پورے کئے اور نعش فورسز کیمپ کے حوالے کردی ۔ادھر ناگام چاڈورہ میں 14بٹالین سی آرپی ایف ایس ایس بی اہلکار بھوانی سنگھ ولد انجو لال نے سینے میں درد محسوس کیامزکورہ جوان کواپنے ساتھیوں نے فوری طور پراسپتال منتقل کیاجہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے دوران اسے مردہ قرار دیاڈاکٹروں کے مطابق حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے مزکورہ جوان کی موت واقع ہوئی ۔