محکمہ موسمیا ت نے 11سے 12مئی تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے
جموں میں گرمی کا زور پڑھ گیا ،بدھ کو دن کا درجہ حرارت 40ڈگری سے تجاوز کرگیا
سرینگر///محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں ایک بار پھر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ 11مئی سے 12تاریخ تک کہیں کہیں پر بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے ۔ ادھر سرینگر سمیت وادی بھر میں درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے کو ملا جبکہ جموں میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40ڈگری سلیسیس سے تجاوز کرگیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ دو دنوں سے موسم میں بہتری کے بیچ سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں درجہ حرارت میں متواتر اضافہ ہورہا ہے اور سرینگر میں بدھ کو دن کا درجہ حرارت 28ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ جموں میں پارہ 40ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے ۔ ادھر ماہر موسمیات نے بدھ کے روز 11 اور 12 مئی کے دوران جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر ہلکی بارش اور کچھ اونچائی پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔جبکہ 10 مئی تک عام طور پر خشک موسم کے ساتھ دوپہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات نے یہاں کہا کہ ہفتے کے آخر میں کئی مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کے ساتھ جزوی سے عام طور پر ابر آلود موسم کا امکان ہے۔ "کچھ مقامات پر خاص طور پر 12 مئی کے دوران ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 11 اور 12 مئی کے دوران کھیت کی کارروائیوں کو معطل کر دیں۔13 مئی کو جزوی طور پر عام طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ اس کے بعد 14 سے 17 مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔درجہ حرارت کے بارے میںمحکمہ نے بتایا کہ سری نگر میں گزشتہ رات 10.5 کے مقابلے میں کم سے کم 11.6 ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 9.0 سیلسیس کے مقابلے میں کم از کم 9.6 ریکارڈ کیا گیا اور یہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاو ¿ن کے لئے معمول سے 0.4 سیلسیس زیادہ تھا۔پہلگام میں گزشتہ رات 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے مشہور ریزورٹ کے لیے معمول تھا۔عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں کم از کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے 10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔اہلکار نے بتایا کہ کپوارہ شہر میں گزشتہ رات 8.6 سیلسیس کے مقابلے میں کم از کم 8.1 سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور وہاں یہ معمول سے 1.2 سیلسیس کم تھا۔گلمرگ میں گزشتہ رات 7.6 کے مقابلے میں کم از کم 9.0 ° C ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سکیئنگ ریزورٹ کے لئے یہ معمول سے 1.3زیادہ تھا۔انہوں نے کہا کہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 22.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کی طرح تھا اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے معمول سے 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔ بانہال میں 11 کی کم ترین سطح ریکارڈ کی گئی۔دریں اثناءجیسے جیسے مئی کا مہینہ بڑھ رہا ہے جموں و کشمیر میں گرمی نے زور پکڑ لیا ہے۔ جموں میں گزشتہ چار دنوں میں درجہ حرارت میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور پارہ 40 ڈگری کے قریب پہنچ گیا ہے۔ اس کے اثرات عوامی زندگی پر بھی نظر آرہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں موسم صاف رہا تو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 44 ڈگری تک جا سکتا ہے۔درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ الیکٹرانک آلات کے استعمال میں اچانک اضافے کی وجہ سے بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست کے تقریباً تمام حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ ہے۔ کشمیر میں بھی گرمی کا احساس بڑھ گیا ہے۔ موسمیات کے مرکز سری نگر کے مطابق 10 مئی تک گرمی سے کوئی مہلت نہیں ملے گی تاہم 11 سے 13 اپریل تک کچھ حصوں میں بارش ہو سکتی ہے۔بدھ کی شروعات جموں میں صاف موسم کے ساتھ ہوئی۔ دن بھر موسم صاف رہنے کی وجہ سے دوپہر میں گرمی نے زور پکڑ لیا جس کی وجہ سے دن کے وقت بازاروں میں بھیڑ بھی کم ہونے لگی ہے۔ لوگ اب شام کو