لیفٹیننٹ گورنر نے ویدانتک مشق کے تین ستون گرو کی تعلیمات کو روزمرہ کی زندگی میں اپنانے اور معاشرے میں اتحاد کے بندھن کو مضبوط کرنے پر روشنی ڈالی
نیک زندگی روحانی ترقی حاصل کرنے اور اپنی الوہیت کو بیدار کرنے کا واحد راستہ ہے۔لیفٹیننٹ گورنر
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج کٹرا ہ کے شری ماتا ویشنو دیوی سپریچول گروتھ سینٹر میں پوجیا بھائیشری رمیشبھائی اوزا جی کے شری مد بھاگوت کتھا میں شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں شراون، منان اور ندھیدھیاسن کے بارے میں بات کی جو روز مرہ کی زندگی میں گورو کی تعلیمات کو اَپنانے اور ہمارے معاشرے میں اتحاد کے بندھن کو مضبوط کرنے کے لئے ویدانتک مشق کے تین ستون ہیں۔ اُنہوں نے کہا،”نیک زندگی روحانی ترقی حاصل کرنے اور اپنی الوہیت کو بیدار کرنے کا واحد راستہ ہے۔“اُنہوں نے عقیدت مندوں پر زور دیا کہ وہ میسنجر بنیں اور بھگوت کے پیغام کو سماج میں پھیلائیں اور لوگوں کو مساوات ، بھائی چارے ، اِنسانیت اور ہم آہنگی کے مقصد کے لئے خود کو وقف کرنے کی ترغیب دیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے تعلیم ، سماجی بہبود اور سماج کے محروم طبقوں کی ترقی کے میدان میں بھیشری رمیشبھائی اوزا جی کی نمایاں شراکت کی ستائش کی۔اُنہوں نے کہا،” پوجیا بھیشری نہ صرف ایک روحانی پیشوا ہیں بلکہ ایک معروف ماہر تعلیم اور اِنسان دوست بھی ہیں۔ وہ دُنیا بھر میں افراد اور کمیونٹیوںکی مجموعی ترقی کے لئے لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اِنسانی اقدار پر مبنی تعلیم پوجیا بھائیشری کی زندگی کا مشن ہے۔“بھائیشری جی نے سناتن دھرم کی ابدی حکمت کو بانٹنے کے لئے اپنی زندگی وقف کردی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کہا کہ اُنہوں نے ایک مثال قائم کی ہے کہ کس طرح انسان یگیہ بننے کے لئے اَپنی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پوجیا بھیشری کے نظرئیے نے گجرات میں سب کے لئے قدر پر مبنی مساوی تعلیم سے دیرپا ترقی کو فروغ دینے کے مقصد ودھیا، ویویک، وکاس کے تحت تعلیمی کیمپس قائم کئے ہیں۔پوجیا بھیشری کے ذریعہ قائم کردہ دیوکا ودھیا پیٹھ لڑکیوں کی تعلیم کے لئے وقف ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سندیپانی گروکل ، ودھیا سنکول قدیم ہندوستانی ثقافت سے جڑی جدید تعلیم فراہم کرتا ہے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے 29 جون 2024 ءسے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی کی پوتر یاترا کے لئے ہندوستان اور بیرون ملک مقیم بابا برفانی کے عقیدت مندوں کو مدعو کیا۔اِس موقعہ پراے ڈی جی پی جموں آنند جین،صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے سی اِی او انشل گرگ،ضلع ترقیاتی کمشنر رِیاسی وشیش پال مہاجن، ویشوک سنسکروتی پریوار کے ممبران، ایس ایم وِی ڈِی ایس بی، سول اور پولیس اِنتظامیہ کے سینئر افسران اور ملک کے مختلف حصوں سے عقیدت مند بڑی تعداد میں موجود تھے۔